تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر کرفیو کو 3ماہ مکمل ،13ہزار نا بالغ بچے بھی گرفتار

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جوینائل جسٹس کمیٹی سے کشمیر میں نابالغ بچوں کی مبینہ گرفتاری سے متعلق تازہ رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔سپریم کورٹ نے جوینائل جسٹس کمیٹی سے آئندہ 3 دسمبر کو رپورٹ یش کرنے کو کہا ہے۔سپریم کورٹ میں بچوں کے حقوق کے لیے جہدوجد کرنے والی کارکن اناکشی گنگولی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اناکشی گنگولی نے درخواست میں دعوی کیا ہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو ختم کرنے کے بعد سے وادی میں کئی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔تشار مہتا نے بتایا کہ درخواست گزار کی جانب سے سپریم کورٹ میں غلط بات پیش کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کام نہیں کر رہی ۔جسٹس رمنا نے کہا کہ وادی کشمیر میں پابندیوں کے تین ماہ مکمل ہو گئے ہیں اور اس طرح کے اہم معاملات کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ لوگ فوج کے خوف کے سائے میں جی رہے ہیں اور متعدد وکلا کو بھی جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔سماجی کارکنان نے دعوی کیا تھا کہ ‘دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سے 13 ہزار سے زائد بچے گمشدہ ہیں’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain