تازہ تر ین

محبوبہ مفتی کی بیٹی کو بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر دھمکیاں

سرینگر(ویب ڈیسک): مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھارتی جبر کے خلاف آواز ا±ٹھانے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نےامریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز ا±ٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بھارتی حکومت بالواسطہ ذریعوں سے زیادتی کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔التجا مفتی کا کہنا تھا کہ یہ وہ ملک ہی نہیں ہے جہاں میں بڑی ہوئی ہوں، والدہ کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ استعمال کرنے پر بھی گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آخری سانس تک دنیا کے سامنے مودی حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے لاتی رہوں گی، مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے سچ بتانے سے نہیں روک سکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain