تازہ تر ین

دھاندلی کا الزام‘ حکومت کی مولانا کوجوڈیشل کمیشن کی پیشکش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 2018 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیےمولانا فضل الرحمن کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 2018 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ مل کر کمیشن کے ٹی او آرز ترتیب دیں، ہم تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کو دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی فعال اور مکمل بااختیار بنانے کی پیشکش کر رکھی ہے تاہم اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain