تازہ تر ین

کرتار پورراہدری ہم سب کے لیے خوشی لے کر آیا،مودی بھی عمران خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

گرداسپور: (ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپور راہداری پر پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔گرداسپور میں کرتارپور کوریڈور انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی بھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ کوریڈور بننے کے بعد اب گوردوارے کی زیارت آسان ہوجائے گی، کرتار پورراہدری ہم سب کے لیے خوشی لے کر آیا ہے، اس سے یاتریوں کو گوردوارہ جانا آسان ہوجائے گا۔نریندری مودی کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کے معاملے پر عمران خان نے بھارت کے جذبات کو سمجھا، ان کا شکریہ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain