تازہ تر ین

جشن آمد رسول ،ملک بھر میں جشن ولادتِ رسول عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

 

لاہور (ویب ڈیسک)ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔جشنِ ولادتِ رسول کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز ہوا جبکہ لاہور میں دن کے آغازپر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد ملکی سلامتی واستحکام کےلیےخصوصی دعائیں کی گئیں۔میلاد النبی کے موقع پر مساجد، عمارتیں اور شاہراہیں سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجائی گئی ہیں اور عاشقان رسول کی جانب سے حضرت محمد مصطفیٰ سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے محافل میلاد منقعد کی جارہی ہیں جن میں پیغمبراکرم کی شان بیان کی جارہی ہے۔جشن ولادت رسول  کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالے جائیں گے جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس بعد نماز ظہر نشترپارک سے برآمد ہوگا جس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند کردیا گیا ہے۔کوئٹہ میں 12ربیع الاول کے موقع پر ایک درجن جلوس برآمد ہوں گے جب کہ مرکزی جلوس باچاخان چوک سے نکالاجائے گا تاہم جلوس کی سیکیورٹی کے لیے شہر میں تقریباً تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain