تازہ تر ین

جیلوں میں 10 ہزار بیمار قیدیوں کی طبی بنیاد پر رہائی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر

لاہور(آئی این پی ) جیلوں میں 10 ہزار بیمار قیدیوں نے طبی بنیاد پر رہائی کی درخواست لاہور ہائی ورٹ میں دائر کردی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کی طرح بیمار قیدیوں کو طبی بنیاد پر ضمانت دی جائے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے جیلوں میں 10 ہزار بیمار قیدیوں کی طبی بنیاد پر رہائی کی درخواست کی سماعت کی۔ لاہورہائی کورٹ نے درخواست چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوا دی۔ عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو درخواست پر فیصلے کی ہدایت کر دی۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں 10 ہزارسے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، جیلوں میں قیدیوں کو علاج کی مناسب سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کی طرح بیمار قیدیوں کو طبی بنیاد پرضمانت دی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain