تازہ تر ین

مولانا سے دھرنے میں شمولیت کا نہیں آزادی مارچ کا وعدہ کیا جو پورا کر دیا،بلاول بھٹو

لاہور (وقا ئع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت سے نجات چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس کے دوران کیا۔ پی پی پنجاب نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اس بار جلسہ راولپنڈی میں کرنے کی تجویز دی جبکہ بلاول نے 26 دسمبر کو جلسہ راولپنڈی میں کرنے پر مشاورت کیلئے وقت مانگ کیا۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے آزادی مارچ اور جلسے میں بھرپور شرکت کی، آزادی مارچ کا ہر جگہ جیالوں نے استقبال کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنے میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہی نہیں تھا، مولانا صاحب سے جو جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی کمٹمنٹ کا جواب تو وہ خود ہی دینگے۔ میں اپنی پارٹی کا جوابدہ ہوں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ممبر بار ایسوسی ایشن پتوکی عبدالرزاق بھٹی کی ملاقات ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور مسلہ کشمیر پر تبادلہ خیال تفصیلات کے مطابق ممبر بار ایسوسی ایشن پتوکی عبدالرزاق بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز اوچ شریف میں چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور مسئلہ کشمیر پر خصوصی گفتگو ہوئی اس موقع پر چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کے قتل عام خواتین کی بے حرمتی اور ان کے بچوں کے ساتھ زیادتیوں کا فوری نوٹس لیکر آواز بلند کرے کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے قاتل مودی کا راستہ روکیں مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے ظلم زیادتی اور ناانصافی کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں بے گناہ کشمیروں کا قتل عام اور ان کی نسل کشی ایک بھیانک منظرکشی کا نمونہ پیش کررہی ہے عالمی میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیکر اپنے قلم کے ذریعے آواز بلندکریں تاکہ مظلوموں کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کا راستہ روکا جاسکے-


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain