Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    24گھنٹے میں پورا ملک بلاک کر دیا ،کارکن دن بھر دھرنا دیں رات کو گھر چلے جائیں،فضل الرحمن

    By Daily Khabrainنومبر 16, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Maulana Fazal ur Rehman
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف)نے دعوی کیا ہے کہ صرف 24 گھنٹے کے اندر پورا پاکستان بند ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ aaپنجاب سے ڈی آئی خان اور افغانستان سے آنے والے راستے بند ہیں اور شاہراہ قراقرم و اسلام آباد بھی بند ہے۔تفصیلات مطابق انہوں نے حکیم آباد میں جاری دھرنے میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قبائلی لوگ ہیں اور ہم نے اپنی طاقت کراچی سے چترال تک دکھا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثابت کردیا ہے کہ ہم پورا پاکستان بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر سے شروع ہونے والے ملین مارچ میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں نے ہمارے ساتھ سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی چولیں و جڑیں ہل چکی ہیں اب بس ایک اور جھٹکا دینے کی ضرورت ہے۔شرکائے دھرنا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بھی دھرنے جاری ہیں وہاں رات کے وقت دھرنے نہ دیے جائیں کیونکہ ایک جانب سردی ہوتی ہے اور دوسرے عوام کو سہولت دینا بھی مقصود ہے۔ انہوں نے دھرنا مظاہرین سے کہا کہ دھرنوں کا سلسلہ صبح سے شام تک جاری رکھے جائیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پرامن طریقے سے عوامی طاقت کے ذریعے موجودہ حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھرنے مزید کئی دنوں تک جاری رہیں گے۔ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ آئندہ چند دنوں کے بعد شہروں کے اندر دھرنے دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دن بدن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے لیکن حکومتی وزرا کلیتا بے خبر ہیں۔حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹماٹر 400 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں مگر پی ٹی آئی کے وزیر کا کہنا ہے کہ ٹماٹر 17 روپے فی کلو میں بک رہے ہیں۔ مولانا فضل لرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی بڑی شاہراہوں کو بندکردیا گیاہے ، کارکن رات کودھرنا نہ دیں ، مجھے پتہ ہے کہ سڑکیں بند ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتاہے ۔نوشہرہ میں دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملک کی مین شاہراہوں کوبند کردیا گیا ہے ۔ ہم نے یوم سیاہ منا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیاہے ۔ حکومتی دیوار گرچکی اور اب آخری جھٹکا دینا باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور چمن کے راستے بندہیں، اسلام آباد کوآنیوالے راستے بھی بند ہیں ۔شاہراہ قراقرم اور شاہراہ سوات بند ہے ، ہم پور ا پاکستان بند کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امن طریقے سے تبدیلی چاہتے ہیں اور ناجائز حکومت کوچلتا کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی راستے میں بڑا پتھر پڑا ہوا ہوتو لوگوں کو مشقت اٹھانا پڑتی ہے اور اس وقت بڑا پتھر حکومت ہے، ناجائز حکومت کوہم نے ہٹاناہے ، ہم ملک کو لیبیا، شام یا افغانستان نہیں بناناچاہتے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے درخت کی جڑیں کاٹ دی گئی ہیں، گرتی ہوئی دیوار کوایک دھکا اور دینا ہے ۔ انہوں نے کا رکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے میں آپ کی دعوت پر پورا پاکستان بند ہوگیا ہے ، دھرنا کے شرکاسے گزارش ہے کہ دھرنادن میں جاری رکھیں ، رات میں دھرناجاری نہ رکھیں جب سڑکیں بند ہوں تو عوام کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔چاروں صوبوں میں جہاں جہاں لوگ بیٹھے ہیں راستے کھول دیں ، صبح پھر بیٹھ جائیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے

      ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان

      اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی

      تازہ ترین

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.