Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی کانگریس کا مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ،پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

    By Daily Khabrainنومبر 16, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن(سپیشل رپورٹر سے) امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان نے بھارت کو کشمیر میں مظالم پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو غیرقانونی وطن سمجھ رہا ہے ،وادی میں مسلم برادری کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں ۔گزشتہ روز امریکہ کے قانون سازوں نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں اجلاس ہوا جس کے شرکا نے اس خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور 22 اکتوبر کو ہونے والی آخری سماعت کی طرح کانگریس کے ذریعہ کارروائی کی سفارش کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ کمیشن ٹام لانٹوس ہیومن رائٹس کمیشن نے ہندوستان میں سابق ریاست جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو تاریخی اور قومی تناظر میں جانچنے کے لئے سماعت کی۔ہندوستان نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت منسوخ کیا تھا ، جس سے جموں و کشمیر کے وسطی علاقوں اور لداخ کی تشکیل کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔سماعت کے موقع پر بھارتی نژاد امریکی کانگریس کی خاتون پرمیلا جیاپال نے کہا کہ وہ کشمیر میں ہندوستانی حکومت کے اقدامات سے سخت پریشان ہیں۔ ڈیموکریٹ نے کہا ،لوگوں کو بغیر کسی الزام کے نظربند کرنا ، مواصلات کو محدود کرنا اور کسی تیسرے فریق کو کشمیر آنے سے روکنا ہمارے تعلقات کے لئے نقصان دہ ہے۔ان کے ساتھ دیگر ڈیموکریٹس شیلا جیکسن لی ، ڈیوڈ ٹرون اور ڈیوڈ سیسلین بھی شامل تھے ، جنہوں نے جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد ہندوستان کے اقدامات پر تنقید کی۔بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی کمشنر ارونیما بھارگوا نے کہا کہ ان بھارتی اقدامات کی وجہ سے مسلم برادریوں کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے سماعت کو بتایاکہ پورے ملک میں ، سیاسی اور برادری کے رہنما ایک نظریہ پیش کررہے ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستانی ہونا لازمی طور پر ہندو ہونا ہے ، اور ہندوستان کی مذہبی اقلیتوں کو محکوم یا غیر ملکی سمجھاجاتاہے۔ساتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مذہبی اقلیتیں فی الحال ایک سنگین صورتحال سے دوچار ہیں ۔ اگر ہندوستانی حکومت اپنے موجودہ راستے پر چلتی رہی تو ان کے معاشی حقوق اور آزادیاں سنگین خطرہ میں پڑسکتی ہیں۔ برطانیہ کے سابق سفیر نے بھی مسئلہ کشمیر کو فوری حل کرنے پر زور دیا ہے۔انٹرنیشنل فورمز پر مسئلہ کشمیر کی گونج، اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر سر مارک لائل گرانٹ نے کہا ہے عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد کرے ورنہ مستقبل میں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے

      ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان

      اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی

      تازہ ترین

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.