تازہ تر ین

دانش اوررومی پھرسے بڑی اسکرین پرآنے کوتیار؟

 کراچی: اداکارہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ وہ معروف ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں رومی کا کردار ادا کرنے والے شیث گل کے ساتھ ایک اور پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ہدایت کارومصنف خلیل الرحمان قمرکے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے اپنے کرداوں اورمعنی خیزڈائیلاگ کے باعث بہت مقبولیت حاصل کی۔ ڈرامہ کے سب ہی کرداروں نے اپنا اپنا کرداربخوبی انجام دیا جس کی مداحوں نے خوب تعریفیں بھی کی لیکن سب سے زیادہ جس کرداراوراندازبیاں کوسراہا گیا وہ ہمایوں سعید کے بیٹے کا کرداراداکارکرنے والا ’شیث گل‘ تھا جس کا نام ڈرامے میں رومی تھا۔ رومی اپنی اداکاری اورڈائیلاگ کی بہترین ادائیگی کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکزبنا تھا۔بے حد پزیرائی کے بعد اب ڈرامے کے مرکزی کردار ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پوسٹ پراشارہ دیا کہ وہ شیث گل کے ساتھ ایک بارپھر اداکاری کرتے نظر آئیں گے تاہم اس بار وہ ڈرامہ نہیں بلکہ فلم ہوگی۔ اداکار نے کہا کہ وہ شیث کے ساتھ انشا اللہ جلد ہی بڑے پردے پر نظرآئیں گے


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain