اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں پانچ سے 15 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد سے 15 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منگل کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس معنقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 245 فیصد تک اضافے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن نے 15 فیصد تک اضافہ کی سفارش کی ہے، اب حتمی فیصلہ ای سی سی کرے گی اس کے بعد ای سی سی کے فیصلے کی وفاقی کابینہ سے توثیق کروائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر اتفاق کررکھا ہے اور یہ اضافہ یکم جنوری سے ہونا تھا لیکن سیاسی و عوامی ردعمل کے باعث دو مرتبہ ای سی سی کے اجلاس میں سمری پیش ہونے کے باوجود اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تھا، تاہم اب آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ چکا ہے اور مذاکرات بھی شروع ہیں اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ کل ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں سمری کی منظوری دے دی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزارت پٹرولیم کو ہدایت دی ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا گھریلو صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، وزیراعظم کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں صرف پانچ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کے لیے میٹر رینٹ 20 روپے سے بڑھا کر 80 روپے ماہانہ، 40 سے 50 یونٹ ماہانہ تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تندور سیکٹر کے لیے کم ازکم ماہانہ بل 220 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے لیے گیس کی قیمتوں میں 12 فیصد او انڈسٹریل کیپٹو پاور پلانٹس اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، البتہ فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے کی تجویز ہے جب کہ گیس کی مجوزہ قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2020ء سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے
بریکنگ نیوز
- قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
- 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
- برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
- ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
- لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
- 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
- ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
- غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
- مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
- امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
- بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
- اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
- برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
- صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
- عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
- پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
- مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
- ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
- برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
