تازہ تر ین

پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر،تجارت سرمایہ کاری بڑھائیں گے،صدر فرانسیسی بزنس کونسل

پیرس ( انٹر ویو : ملک منظور احمد ) پاکستان ،فرانس بزنس کو نسل کے صدر اور میڈیف انٹر نیشنل کے سیکرٹریجنرل تھیئری پفلیملن نے کہا ہے کہ فرانس کی 55کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں ہم پاکستان کے ساتھ تجارتی ،اقتصادی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں ،لیکن ہمیں مہنگائی بڑھتی ہو ئی افراط زر اور اقتصادی اور معاشی پا لیسیوں کے عدم تسلسل اور ٹیکس معاملات کے حوالے سے تشویش ہے اگرچہ پاکستان میں گزشتہ سالوں کے دوران لاءاینڈ آرڈر اور سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی لیکن ہمیںاب بھی سیکورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں اور فرانسیسی سرمایہ کار سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔انفرا سٹرکچر اور بجلی اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے بھی سرمایہ کاروں کو مسائل کا سامنا ہو تا ہے ۔پاکستان فرانس بزنس کونسل بہت متحرک ہے اور ہم پاکستان میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے جاتے رہتے ہیں ۔میں ذاتی طور رپر فرانس اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کے حق میں ہوں اور اگر یہ ہوجاتے ہیں تو بزنس کمیونٹی کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیرس میں میڈف انٹر نیشنل کے سیکرٹریٹ میں خبریں کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ ہمارا یہ ادارہ 30سال سے قائم ہے اور میں نے 1987ءمیں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔میڈف انٹرنیشنل کے قیام کے اغراضااور مقاصد فرانسیسی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے لیے مواقع تلاش کرنا ،بزنس ماحول کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ۔گزشتہ سال 30فرانسیسی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔اور ہماری وزیر اعظم عمران خان ،صدر پاکستان اور وفاقی وزراءکے ساتھ ملا قاتیں ہوتیں تھیں اور اس کے علاوہ ،کراچی ،لا ہو ر اور اسلام آباد میں کا روباری برادری کے ساتھ مفید ملا قاتیں ہو ئیں تھیں اور ہم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لیا تھا ،انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل موجود ہے ،میں جب بھی کوئی وفد لے کر پاکستان جاتا ہوں تو وہ پہلے سیکورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہیں لیکن جب وہ پاکستان واپس آتے ہیں تو ان کا ریسپانس بہت مختلف ہو تا ہے اور وہ پا کستان کو بہت پسند کرتے ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان دودھ کی پیدا وار کے حوالے سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے لیکن ٹیکنالوجی نہ ہو نے کی وجہ سے بہت بڑی مقدار میں دودھ ضا ئع ہو جاتا ہے ۔ہم پاکستان میں ڈیری فارمنگ ،فوڈ پرا سیسنگ کے شعبے میں اپنی ٹیکنالوجی پاکستان کو دینا چاہتے ہیں اور اس کی وجہ سے دودھ کی پیدا وار میں ریکارڈ اضافہ ہو سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام کے لیے طویل المعیاد بنیادوں پر پا لیسیاں بنانے کی ضرورت ہے ۔انرجی سیکٹر اور زراعت اور مینو فیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں فرانس کی سب سے بڑی آئل کمپنی ٹوٹل پاکستان میں خطیر سرمایہ کاری کررہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ تو انا ئی کے شعبے میں ہم پاکستان کے ساتھ مزید تعاون بڑھائیں گے ۔ہما رے سرمایہ کاروں کے کچھ خدشات ہیں اور وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ،افراط زر ،ٹیکس معاملات ،انفرا سٹرکچر ،بجلی اور گیس کی فراہمی اور سیکورٹی معاملات ہیں اور یہ خدشات ہم حکومت پاکستان کے ساتھ اٹھا چکے ہیں ۔واٹر مینجمنٹ ،زرعی ٹیکنالوجی ،فارما سیوٹیکل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑا ملک ہے اور پاکستان کی مڈل کلاس میں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،تعلیم ،صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔پاکستان اپنی جیو پو لیٹکل محل وقوع کی وجہ سے ایک اہم ملک ہے ۔پاکستان جہاں ایک خوبصورت ملک ہے وہاں اس کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں ۔میں کئی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں ۔ہم آئندہ بھی کاروباری وفود لے کر پاکستان کا دورہ کریں گے ۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب یورو ہے جو کہ ناکافی ہے اس میں اضافہ کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain