تازہ تر ین

بھارت میں سکھوں کی مذہبی ریلی میں خوفناک دھماکا، 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

چندی گڑھ: (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کے اہم دن کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے ترن تارن کے پلاسور گاو¿ں کے نزدیک بابا دیپ سنگھ کی جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا نکالی جارہی تھی۔ یاتری گوردوارہ ٹاہلا صاحب جارہے تھے کہ راستے میں دھماکا ہوگیا جس کے بعد ریلی میں افراتفری مچ گئی۔پو لیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے، 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے تاہم اسپتال ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھماکے سے ہلاک ہونے والے 6 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں، ہلاک اور زخمی ہونے والی شناخت کا عمل جاری ہے ترن تارن کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرو دہیا نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا ایک ٹریکٹر ٹرالی میں ہوا جس میں کئی نوجوان سوار تھے اور ممکن ہے اس ٹرالی میں پٹاخے موجود تھے جن میں چنگاری گرنے سے دھماکا ہو گیا تاہم یاتریوں نے پولیس کے موقف کو مسترد کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain