Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت کا اپوزیشن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادیوں کو منانے کا فیصلہ

    By Daily Khabrainفروری 10, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومت نے مسلم لیگ ن کی طرف سے پنجاب میں متوقع عدم اعتماد کی تحریک لانے اور مولانا فضل الرحمن کے 6جماعتی اتحاد کی طرف سے حکومت مخالف مہم کے خلاف حکمت عملی وضع کرلی ہے جس کے تحت عدم اعتماد تحریک کو بھرپور طریقے سے ناکام بنایا جائے گا مولانا فضل الرحمن کو جلسے جلوس کرنے کیلئے فری ہینڈ دینے لیکن قانون ہاتھ میں لینے، توڑ پھوڑ شہریوں کیآمدورفت میں رکاوٹ، سرکاری نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر قانون حرکت میں آئے گا اور سخت ترین کارروائی کی جائے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سردار عثمان بزدار کو ہی وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھنا چاہتے ہیں ن لیگ کی طرف سے اگر تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے تو اس کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحادیوں سے رابطے تیز کرکے حکومتی اتحادیوں کو مسترد رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ناراض اتحادیوں کو منانے کا سلسلہ بھی تیز کیا جائے گا اس سلسلہ میں حکومتی وفد ق لیگ سے آج ملاقات کریں گے۔ تحریک انصاف کا وفد اپنی اتحادی جماعت کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا۔ ملاقات لاہور میں چودھری برادران کے گھر پر ہوگی۔ حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر اسد عمر، گورنر چودھری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر شفقت محمود شامل ہونگے۔ ق لیگ کی جانب سے ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ چودھری مونس الہیٰ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک حسین شریک ہونگے۔ ملاقات دوپہر ساڑھے بجے ہوگی جس میں حکومتی کمیٹی اور ق لیگ کے درمیان موجود سیاسی اتحاد کے حوالے گفت و شنید کی جائے گی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کراچی میں ہیں اور ایم کیو ایم کے مطالبات کی روشن میں شہر قائد میں ترقیاتی منصوبے جاری کرنے کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکومتی وفد جلد بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل سے بھی ملاقات کرے گا اس کے علاوہ 4آزاد ارکان جن میں سے دو چودھری نثار اور جگنو محسن نے تاحال رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا سے بھی رابطے کرکے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری طرف عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی میں کمی لانے کے اقدامات اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا بھی وزیراعظم نے اعلان کردیا ہے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نظام میں ترامیم کرکے فوری بلدیاتی الیکشن کانے پر بھی کام جاری ہے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو عوام سے براہ راست رابطے کرکے ان کے مسائل و مشکلات سے آگہی حاصل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق رواں ماہ میں انتہائی اہم اقدامات کا اعلان کرنے والے ہیں جن کے بعد اپوزیشن کے پاس شائد سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے کوئی ایشو نہیں رہے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.