لاہور( این این آئی ) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولا نا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت تک پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ہماری تحریک کا حصہ نہیں ہیں،اگر آناچاہیں وخوش آمدیدکہیں گے لیکن خود انہیں دعوت نہیں دیں گے،آزاد ی مارچ کے نتائج حاصل میں ہونے میں تاخیر میں ان سیاسی فیصلوںکا بڑا عمل دخل ہے جو بڑی جماعتوں کے ہاتھوں سرزد ہوئے ہیں ،حکومت گھر جاچکی ہے اور اس وقت کوئی حکومت نہیں ،اس وقت کچھ اور قوتوں کی رٹ ہے،ہماری تحریک کا نتیجہ ہے کہ حکومت کے اتحاد میں دڑاڑیں پڑ چکی ہیںجو ہمارے مقصد کی جانب پیشرفت کی علامت ہے ، چودھر ی برادران سے کہوں گا ان کے پاس میرے حوالے سے جوامانت ہے اس کو واشگاف کردیں،مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ آناچاہیں تو خوش آمدیدکہیں گے لیکن خود انہیں دعوت نہیں دیں گے،انہوں نے رابطہ کیا تو بات ہوگی کیونکہ ہم نے دروازے بند نہیں کئے،23فروری کو کراچی میں جلسہ عام، یکم مارچ کو قومی کانفرنس ،19مارچ کو لاہور میں آزادی مارچ کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد کے ہمراہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آئندہ رابطوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھرکردیاہے ،عام آدمی بجلی کے بلوں اور مہنگائی کی چکی میں پس چکی ہے، عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں او راپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔ ہم عوام کے شانہ بشانہ ہیں او ر لائق اور با صلاحیت اور حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام کےلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی جماعوں کی بعض پالیسیوں کی وجہ سے اپوزیشن منقسم ہوئی ہے اور جب اپوزیشن تقسیم ہوتی ہے اس کا فائدہ حکومت اٹھاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی صفوں میں کھڑے ہیں ، ہم زندہ دلان لاہور کی سر زمین پر آنا چاہتے ہیں ، ہم عوام کی آواز اور امید بن کر آنا چاہتے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ عوام کی آواز زندہ رہے اورگونجتی ہوئے ناجائز حکمرانوں کو للکارتی رہے ،ہم حقیقی منزل کی جانب ایسے ہی سفر جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 23فروری کو کراچی میں جلسہ عام ہوگا ،یکم مارچ کو اسلام آباد میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ناجائز حکمرانوں کے خلاف تحریک کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گھر جا چکی ہے اور اب صرف خلاءہے ، آج ملک میں کوئی حکومت نہیںہے ، آج حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے بلکہ رٹ کچھ او رقوتوں کی ہے ، جو دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہم منتخب ہیں ان کی نہیں ہے۔
بریکنگ نیوز
- طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
- انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
- عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
- قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
- 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
- برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
- ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
- لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
- 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
- ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
- غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
- مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
- امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
- بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
- اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
- برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
- صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
- عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
- پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
