Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ساڑھے 19 لاکھ ٹن گندم پیداوار کا ہدف ،کسانوں کو بھرپور سہولتیں دینگے،ملک نعمان لنگڑیال

    By Daily Khabrainفروری 10, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹر‘ نامہ نگار) حکومت پنجاب وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق کسانوں کے مسائل کے حل کرنے کے لئے دن ات کوشاں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کسانوں کو ہرممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور تعاون کررہے ہیں، موجودہ حکومت گزشتہ حکمرانوں کے مقابلے میں کسان دوست حکومت ثابت ہو رہی ہے جس نے کسانوںکی خوشحالی اور بہتری کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے، روزنامہ خبریں کی نے کسانوں کے مسائل پر ہمیشہ مثبت صحافت کرتے ہوئے ہر فورم پر اپنا بھرپو ر کردار ادا کیا ہے اور باریک بینی سے ان کے مسائل اجاگرکیے ہےں جو چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد کی کسانوں سے محبت اور ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہی وجہ ہے کہ ان سے ملاقات کا سلسلہ گاہے بگاہے جاری رہتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے روزنامہ خبریں فورم میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ رواں سال گندم کی پیداوار ساڑھے انیس لاکھ ٹن ہوگی مطلوبہ ہدف پوراکرنے کے لیے تمام تر انتظامات بروقت مکمل کرلیے گئے ہے، جس کے لیے ایک کروڑتریسٹھ لاکھ ایکڑ پر گند م کی فصل کاشت کی گئی ہے جبکہ ٹڈی دل کے حوالے سے پنجاب میں ابھی تک کسی کسان کی طرف سے زرعی نقصان کی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم اپریل اور مئی کے ماہ میں ٹڈی دل کے حملے کا خطرہ ہے جس سے بچاﺅ کے لیے 50کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں، وزیر زراعت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستا ن ایک محب وطن پاکستا نی ہےں اور کسانوں سے بے پناہ پیا ر کرتے ہےں۔ اسی لئے زرعی ایمرجنسی شروع کیا اور کسانوں کو اربو ں روپے کی سبسڈ ی کا اعلان کیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جو کسان ہونے پر فخر محسوس کرتے ہےں انکی قیادت میں زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، اس موقع پر وزیر زراعت نے چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ضیا شاہد ہمیشہ کسانوں کی آواز بنے ہے اور کسانوں کی فلاح بہبود کے لیے ہر پلیٹ فارم پر بھر پور آواز اٹھائی ہے جس کی وجہ سے وہ کسان تنظیموں میں اپنا نمایاں مقام رکھتے ہےں اور ا ن کی کسانوں کے لیے کاوشیں قابل ستائش ہیں، وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ جب وزارت زراعت کا قلمندان سنبھالا تو اسی دن سے تہیہ کر لیا تھا کہ جب تک پنجاب میں زراعت کی ترقی نہیں ہوتی اور کسانوں کا معیار زندگی بلند نہیں کرلیتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اور خوش قسمت ہوں کہ مجھے کسان تنظیموں کے عہدیداروں نے ہمیشہ عزت دی خود بھی کسان ہوں اور کسان کی عزت میری عزت ہے کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جبکہ میر ی یہ بھی خوش قسمتی ہے کہ مجھے سیکرٹری زراعت بھی کام کرنے والے ملے ہیں اور میں ہر میٹنگ میں سیکرٹری زراعت کو بھی کہا ہے کہ کسانوں کو فلاح بہبود اور ترقی کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھائےں وزیر زراعت نے کہا ہے کہ حال ہی میں تعینات ہونے مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی کو بھی ملا قات میں کہا ہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن بھی زرعی شعبہ ہے اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے آپ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کسانوں کو اعلیٰ معیارکا بیج سستے داموں فروخت کرنا آپ کے فرائض میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ پچھلے چند ماہ میں مختلف زرعی اجناس جس میں کپاس‘ چاول‘ گندم‘ مکئی‘ چارہ جات سمیت 73زرعی اجناس پاس کی ہے جس سے یقیناً فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کسان مزید خوشحال ہوگا، وزیر زراعت نے کہا ہے pamra کا قیام بہت خوش آئند ہے پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی سبزی اور پھل منڈیو ں کی حالت کو بہتر کرے گی پیمرا کا قیام وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے جس کسانوں کی ان کی فصل کا بہتر اور پورا معاوضہ ملے گا اور ان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی جبکہ مڈل مین کا کردار ختم کرنے کے لیے بھی تیزی سے ورکنگ جاری ہے اور بہت جلد پیمرا ایک کامیاب ادارہ بن کر اُبھرے گا ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.