لاہور (جنرل رپورٹر) روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد کے جواں سال بیٹے بانی و ایڈیٹر دی پوسٹ عدنان شاہد مرحوم کو اس دنیا سے بچھڑے13 سال بیت گئے لیکن ان کی یاد آج بھی اخبار کے قارئین اور اخبار سے وابستہ لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے وہ ایسی شخصیت کے مالک تھے جن کو بھولنا ممکن ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے گزشتہ روز ان کی روح ے ایصال ثواب کے لئے لاہور ہیڈآفس میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریںضیا شاہد ،ایڈیٹر خبریں و سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد، نوفل اویس شاہد جنرل منیجر آپریشن فرقان ہاشمی سمیت خبریں چینل فائیو رپورٹنگ ، نیوز روم سٹاف اور آفس کے تمام سٹاف نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم عدنان شاہد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی واضح رہے کہ مرحوم عدنان شاہد 10 فروری 2007 کو عارضہ قلب کے باعث دنیا فانی سے رخصت ہوئے تھے۔






































