لاہور(اپنے نمائندے سے) حکومت نے راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔دریائے راوی زون منصوبے میں مختلف نئے شہر شامل ہوں گے۔ جس کیلئے ایل ڈی اے نے 818.000 کنال اراضی حاصل کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ دریائے راوی زون پراجیکٹ اراضی کے حصول کیلئے سیکشن 4 کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے دریائے راوی کے ساتھ نئے شہروں کے قیام کے لئے زمین حاصل کرنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔






































