تازہ تر ین

ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ،چوہدری شجاعت حسین

مدینہ منورہ(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے۔
چوہدری شجاعت حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری کے لئے مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے ملک کی سلامتی او رکشمیریوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم عمران خان کی حکومت کے اتحادی ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، اس لیے پاکستان اور عمران خان کی حکومت کے ئے خصوصی طور پر دعا کی ہے۔ایک سوال کے جواب پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کو کیا مشورہ دینا ہے یہ پاکستان واپس جا کر انہیں بتاو¿ں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑا خوبصورت اور امن و بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینے والا ملک ہے، مجھے پوری امید ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد پاکستان معاشی بحران سے نکل آئے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved