تازہ تر ین

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: سپریم کورٹ کا لاہور ہائیکورٹ کو 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو 3 ماہ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق تشکیل دی گئی نئی جے آئی ٹی کی بحالی سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالتی بینچ میں شامل جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ نئی جے آئی ٹی کے لیے لواحقین کی طرف سے درخواست دی گئی تھی، درخواست گزار کو بھی نوٹس دیا گیا تھاجو اس وقت پیش نہیں ہوئے۔اپنے ریمارکس میں جسٹس اعجاز الاحسن نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے نئی جے آئی ٹی بنانے پر خود رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain