تازہ تر ین

لندن ،پاکستانی نژاد شخص کے ساڑھے 10ملین پاﺅنڈ کے غیر ظاہر شدہ اثاثے منجمد

لیڈز (نیٹ نیوز) برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے غیرظاہر شدہ اثاثوں کے نئے قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد منصور محمود حسین کے 10.5 ملین پاﺅنڈ کے اثاثے منجمدکردیئے۔نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستانی نژاد شخص کے غیر ظاہر شدہ اثاثے منجمد کئے۔ ہائیکورٹ نے اثاثوں کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ اثاثوں میں 17 پراپرٹیز اور 1.13 ملین پاﺅنڈز کی رقم بھی شامل ہے۔ پاکستانی نژاد شخص کے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات کا بھی شبہ ہے تاہم متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستانی شہری نے مذکورہ اثاثے کہاں سے بنائے آمدنی کے ذریعے سمیت دیگر پہلوﺅں پر متعلقہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ جلد حقیقت سامنے آجائے گی۔ برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی غیرظاہر شدہ اثاثوں کے خلاف اس سے قبل بھی کئی کارروائیاں کرچکی ہے۔ این سی اے کے سربراہ ڈینیل نے کہا کہ اثاثے نہ منتقل ہوسکتے ہیں نہ فروخت کئے جاسکتے ہیں۔ منصور محمودسے منسلک دیگراثاثوں کی بھی تحقیقات جاری ہے۔


اہم خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved