کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کروارہے ہیں لیکن اس سے زیادہ مزید رسک نہیں لے سکتے اور صرف آج کے میچ میں شائقین موجود ہیں کل سے تمام میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے، کل اور دیگر میچز میں شائقین نہیں ہوں گے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کرکے فیصلہ پر عمل کروانے کی ہدایت کردی، کمشنر کراچی نے پی سی بی کو فون کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور جوں جوں لیگ اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے ویسے ہی شائقین کی دلچسپی بھی لیگ میں بڑھتی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ لاہور ، ملتان اور اسلام آباد کے گزشتہ میچز میں ہمیں گراو¿نڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا دکھائی دیا۔
کورونا وائرس؛ وزیراعلیٰ سندھ کا پی ایس ایل کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان

