Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
    • کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟
    • حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
    • پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
    • 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • سی ڈی اے اور جائیکا کے درمیان اسلام آباد کے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط’
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عاطف اسلم کا گانا ہٹانے پر میوزک کمپنی پر بھارتی برہم

    By Daily Khabrainجون 25, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ویب ڈیسک : معروف بھارتی میوزک و فلم پروڈکشن کمپنی (ٹی سیریز) کی جانب سے عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب چینل سے ہٹائے جانے کے بعد کمپنی کے خلاف اپنے ہی ملک کے لوگ سوشل میڈیا پر احتجاج کر رہے ہیں۔

    بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق ٹی سیریز نے ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نیونرمن سینا (ایم این ایس) کی دھمکی کے بعد عاطف اسلم کا گانا (کنا سونا) یوٹیوب چینل سے ہٹادیا۔

    ٹی سیریز نے چند دن قبل ہی یوٹیوب پر عاطف اسلم کا گانا ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور پاکستانی گلوکار کی مقبولیت ہندو انتہاپسند سے ہضم نہ ہوئی تو اس نے میوزک کمپنی کو گانا ہٹانے کی دھمکی دی۔

    انڈٰیا ٹوڈے کے مطابق ہندو انتہاپسند جماعت نے ٹی سیریز کو گانا نہ ہٹانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں، جس کے بعد میوزک کمپنی نے نہ صرف پاکستانی گلوکار کا گانا ہٹا دیا بلکہ اس نے ہندو انتہاپسند جماعت سے معافی بھی مانگی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹی سیریز نے گانا ہٹاتے ہوئے ہندو انتہاپسند جماعت سے معافی مانگی اور دعویٰ کیا کہ یوٹیوب پر کمپنی کے ایک ملازم نے غلطی سے پاکستانی گلوکار کا گانا اپ لوڈ کردیا تھا۔

    ٹی سیریز کے مطابق اس نے پاکستانی گلوکار کے گانے کی نہ تو تشہیر کی تھی اور نہ وہ پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کی تشہیر کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ٹی سیریز کی جانب سے عاطف اسلم کا گانا (کنا سونا) ہٹائے جانے پر جہاں ہندو انتہاپسند میوزک کمپنی سے خوش دکھائی دیے، وہیں عام بھارتی افراد کمپنی سے خفا بھی دکھائی دیے اور انہوں نے عاطف اسلم کے حق میں ٹرینڈ بھی شروع کردیا۔

    بھارتی مداحوں نے عاطف اسلم کا گانا ہٹائے جانے کے بعد ٹوئٹر پر (انڈیا لوس عاطف اسلم) اور (ان سبسکرائب ٹی سیریز) کے ٹریںڈ شروع کرکے میوزک کمپنی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    بھارتی مداحوں نے مطالبہ کیا کہ عاطف اسلم کا گانا دوبارہ یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا جائے، کیوں کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

    ٹی سیریز کی جانب سے پاکستانی گلوکار کا گانا ہٹائے جانے کے بعد بھارتی مداحوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس عمل کے خلاف میوزک کمپنی کے یوٹیوب چینل کو ان سبسکرائب کریں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی ٹی سیریز نے فروری میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانوں کو ہندو انتہاپسندوں کے احتجاج کے بعد یوٹیوب سے ہٹادیا تھا۔

    انتہا پسند سیاسی جماعت ‘شیو سینا’ کی دھمکیوں کے بعد ٹی سیریز نے عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے چند گانے اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹادیے تھے۔

    بھارت میں پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے خلاف گزشتہ برس وقت ہندو انتہاپسند جماعتوں نے مہم شروع کی تھی جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ایک حملے میں بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

    بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد انتہاپسند جماعتوں نے پاکستانی فنکاروں کے خلاف احتجاج شروع کرتے ہوئے فلم سازوں اور کمپنیوں کو دھمکایا تھا کہ وہ پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ کام کرنا بند کردیں، ورنہ وہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں۔

    انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد کئی فلم سازوں اور کمپنیوں نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور تاحال بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی

      ماہرہ خان نے حمل کی خوشخبری سنا دی

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.