Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغانستان میں فریقین کے درمیان طالبان کے درمیان مذکرات جلد شروع ہونے کا امکان

    By Daily Khabrainجون 27, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کابل حکومت اور چند نیٹو اراکین ان افغان کمانڈرز کی رہائی پر پریشان ہیں‘طالبان کی فہرست کے مطابق قیدیوں کی اکثریت رہا ہوچکی ہے. ذمہ دار ذرائع

    کابل(ویب ڈیسک ) افغانستان میں خطرناک طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر اختلافات ختم ہونے کے بعد ایک دوسرے سے برسر پیکار فریقین میں امن مذاکرات جلد شروع ہونے کی توقع ہے. امریکا کے اصرار کے باوجود بین الافغان مذاکرات التوا کا شکار ہیں کیونکہ افغان حکومت اور چند نیٹو اراکین ان افغان کمانڈرز کی رہائی پر پریشان ہیں جن کے حالیہ برسوں میں ہونے والے حملوں میں شہریوں کی بڑی تعداد ماری گئی‘تاہم افغان حکومت کے ایک ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوچکا ہے اور وہ قیدیوں کے ایک متبادل گروپ کو رہا کریں گے جس کے بعد جولائی کے وسط میں مذاکرات متوقع ہیں.

    انہوں نے کہا کہ طالبان اس بات پر متفق ہوگئے کیونکہ یہ مسئلہ مذاکرات میں تاخیر کا سبب بن رہا ہے، حکومت نے طالبان سے اس بات کی ضمانت کا مطالبہ بھی کیا تھا کہ اب ان کے پاس افغان سیکورٹی فورسز کا کوئی بھی قیدی موجود نہیں ہے. طالبان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ آگے بڑھنے اور معاملات میں پیشرفت کے لیے تیار ہے کیونکہ جن 5ہزار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا ان میں سے اکثر کو رہا کردیا گیا ہے‘ذرائع نے مزید بتایا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ 200 یا 300 قیدیوں کی رہائی اس معاملے میں کچھ زیادہ اہمیت رکھتی ہے، تاہم طالبان ان قیدیوں کو افغان حکومت کی تحویل میں رکھنے پر راضی ہوسکتے ہیں.دوسری جانب طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین کا موقف جاننے کے لیے ان سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا لیکن وہ حالیہ ہفتوں میں اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ طالبان کو توقع ہے کہ مذاکرات سے قبل ہی امریکا سے 5ہزار قیدیوں سمیت معاہدے میں جو شرائط طے پائی تھیں ان پر عمل درآمد ہوجائے گا. خیال رہے کہ طالبان کو امن مذاکرات میں شامل کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو انتہائی کلیدی تصور کیا جا رہا ہے اور پاکستان کو توقع ہے کہ مذاکرات بہت جلد شروع ہوجائیں گے اور وہ پرامید ہے کہ قیدیوں کے معاملے سمیت تمام اہم نکات کو حل کیا جائے گا.جمعرات کو ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم مسئلے کے حل کے قریب ہیں، رکاوٹوں کو ایک ایک کر کے حل کیا گیا ہے اور اب ایک عام معاہدہ ہوا ہے کہ آگے بڑھنے کا یہ راستہ ہے، میں توقع کر رہا ہوں کہ چیزیں جلد شروع ہوجائیں گی. ادھر ایک عہدے دار نے بتایا کہ مشرقی افغانستان کے ایک گاﺅں میں طالبان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر شیل ایک مکان سے ٹکرا گیا جس سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے صوبائی گورنر کے ترجمان طالب منگل نے بتایا کہ مارٹر صوبہ خوست کے ضلع ڈمانڈا کے ایک گاﺅں میں مارا گیا انہوں نے کہا کہ طالبان جنگجوﺅں نے رہائشی مکان پر مارٹر فائر کیا جس سے چار لڑکوں اور ایک بچی سمیت پانچ بچے مارے گئے.

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق

      برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار

      ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.