تازہ تر ین

اندرون سندھ اور کراچی میں مون سون کی دھواں دار انٹری، موسلادھار بارش

ویب ڈیسک : اندرون سندھ کے مختلف شہروں سمیت کراچی میں مون سون نے دھواں دار انٹری ماری اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ کافی دیر تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔

شہر کے مختلف علاقوں ملیر، ماڈل کالونی، سعود آباد، نیو کراچی، ائیرپورٹ، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس سے شہر میں شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندر سے زیادہ نمی لینے پر مون سون سسٹم زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain