Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • راول ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مردہ پائی گئیں
    • محکمہ موسمیات نے کراچی میں تین روزہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی
    • سنر نے زویریف کو شکست دے کر ومبلڈن کا مسلسل دوسرا ٹائٹل جیت لیا
    • ’جراسک پارک‘ کے نامور اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • "وہ ایک مسخرا ہے…” انوپم کھیر سے متعلق نصیر الدین شاہ کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ ہائی لائٹ
    • ساہیوال میں افسوسناک واقعہ؛ طالب علم کا نہر میں کودنے سے قبل آخری وائس نوٹ، زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
    • شیخ حمد کے انتقال پر شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
    • گوادر نے تاریخ رقم کر دی! پاکستان کا پہلا سمندری ایندھن بھرنے کا آپریشن کامیابی سے مکمل
    • عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کی مسماری کو غیر قانونی قرار دے دیا
    • نا روے شرط ہارنے کے بعد نارویجن ایئر نے عارضی طور پر برٹش ایئرویز کا لوگو اپنا لیا
    • خلیجی مارکیٹ میں بے چینی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • فیفا 2030 ورلڈ کپ کو 64 ٹیموں تک توسیع دینے پر غور کر رہا ہے، جیانی انفانٹینو
    • تاریخ رقم: فیفا کی ٹاپ چار رینکنگ ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
    • شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کے لیے تیار
    • قطر کے امیری دیوان نے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کا اعلان کر دیا
    • ایران کا شہید سپریم لیڈر اور جاں بحق شہریوں کے لیے انصاف کا عزم
    • ایران کا دعویٰ: اردن کے فضائی اڈوں پر حملے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چین نے دنیا کا طاقتور ترین ”سپر کوانٹم کمپیوٹر“ ایجاد کرلیا

    By Daily Khabrainدسمبر 4, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ: کوانٹم کمپیوٹنگ کے چینی ماہرین نے دنیا کے سب سے طاقتور کوانٹم کمپیوٹر کا پروٹوٹائپ بنالیا ہے جسے ”جیوژانگ“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کے مقابلے میں 100 ٹریلین (ایک لاکھ ارب) گنا طاقتور ہے جبکہ موجودہ طاقتور ترین کوانٹم کمپیوٹر ”گوگل سائیکامور“ سے بھی 10 ارب گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔

    اس ایجاد کی تفصیلات امریکی تحقیقی مجلے ”سائنس“ کے تازہ ترین شمارے میں گزشتہ روز آن لائن شائع ہوئی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ مذکورہ چینی ”کوانٹم سپر کمپیوٹر“ کے دعوے کو اسی شعبے کے غیر جانبدار ماہرین نے بھی مستند قرار دے دیا ہے۔ البتہ چینی ماہرین نے اپنے مقالے میں محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے، اپنے کارنامے کو ”کوانٹم کمپیوٹیشنل ایڈوانٹیج“ لکھا ہے۔

    یہ غیرمعمولی کارنامہ ”یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنا“ کے ماہرین نے چین کے دیگر تحقیقی اداروں کے تعاون و اشتراک سے انجام دیا ہے۔ اس ٹیم کی قیادت پروفیسر پان جیان وے کررہے تھے جو کوانٹم کمپیوٹنگ اور کوانٹم کرپٹو گرافی جیسے جدید میدانوں میں عالمی شہرت رکھتے ہیں۔

    پروفیسر جیان وے اور ان کی ٹیم گزشتہ بیس سال سے کوانٹم کمپیوٹر کے میدان پر کام میں مصروف تھے اور اپنی اس طویل تحقیق کے دوران انہوں نے اس شعبے میں درجنوں عملی اور مشکل مسائل بھی حل کیے ہیں، تب کہیں جا کر وہ ”جیوژانگ“ پروٹوٹائپ ایجاد کرنے میں کامیاب ہو پائے۔

    چینی خبر رساں ایجنسی ”ژنہوا“ نے اسے ایک مکمل اور بھرپور قسم کے کوانٹم کمپیوٹر کی جانب پہلا بڑا سنگِ میل قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ”جیوژانگ“ پروٹوٹائپ کی صلاحیت اور کارکردگی ثابت کرنے کے لیے ”گاسیئن بوسون سیمپلنگ“ (GBS) کہلانے والا ایک کلاسیکی سمیولیشن الگورتھم استعمال کرے ہوئے کچھ پیچیدہ لیکن روایتی حسابی (کمپیوٹیشنل) مسائل حل کیے گئے۔

    اس نے ایک خاص عمل میں آؤٹ پٹ کے طور پر خارج ہونے والے اوسطاً 43 فوٹونز کا سراغ لگایا جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی 76 فوٹونز تک رہی۔

    خاص بات یہ ہے کہ ”جیوژانگ“ کوانٹم کمپیوٹر عام درجہ حرارت پر کام کرتا ہے جبکہ گزشتہ برس گوگل کو ”کوانٹم برتری“ دلوانے والے سائیکامور کوانٹم کمپیوٹر کو انتہائی سرد ماحول میں رکھے گئے سپرکنڈکٹنگ سرکٹ کی ضرورت پڑتی تھی۔ تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ”جیوژانگ“ اپنی موجودہ حالت میں صرف ایک کام ہی کرسکتا ہے اور اسے مختلف اقسام کے متعدد کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے نئے سرے سے ڈیزائننگ کی ضرورت ہوگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے خلا میں پراسرار مالیکیول دریافت کر لیا

      چین کا برقی راکٹ لانچ سسٹم خلائی سفر کے اخراجات کم کرنے کے قریب

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.