بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی جب کہ بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے 4 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ادھر شہداءکے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے قابض بھارتی فوج کے خلاف اور جدو جہد آزادی کشمیر کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے جھوٹ کا پرداہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ہونے والے نوجوانوں کو گرفتار کر کے ریاستی ٹارچر سیل میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔دوسری جانب بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ قرار دیا تھا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت فیاض، عادل، محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ چوتھے نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

کورونا وائرس متاثرین کی یاد: چین میں ایک روزہ سوگ، 3 منٹ کی خاموشی

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں کورونا وائرس سے متاثر و ہلاک ہونے والے مریضوں اور طبّی عملے کی یاد میں ایک روزہ سوگ جاری ہے۔ اس دوران چین اور دنیا بھر میں چینی سفارت خانوں پر چینی پرچم سرنگوں ہے جبکہ چین کے مقامی وقت کے مطابق آج صبح ٹھیک 10 بجے پورے ملک میں مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔صبح ٹھیک دس بجے پورے چین میں سائرن بجائے گئے جن کے بجتے ہی سب لوگ اپنی اپنی جگہ پر تین منٹ کےلیے بالکل ساکت ہوگئے۔چینی حکومت کی جانب سے اس موقعے پر بطورِ خاص ان طبّی کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جو اس وبا سے لڑنے میں پوری تن دہی سے مصروفِ کار رہے، جبکہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں مرنے والے 14 طبّی کارکنان کو ”شہداء“ قرار دیتے ہوئے ان کےلیے قومی اعزاز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ان قومی شہداءمیں ڈاکٹر لی وین لیانگ بھی شامل ہیں جنہوں نے سب سے پہلے ناول کورونا وائرس کی وبا سے خبردار کیا تھا، جس پر ووہان پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ ڈاکٹر لی کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا تھا۔ چینی حکومت نے کورونا وائرس سے بروقت آگاہ کرنے کے ذیل میں ڈاکٹر لی کے اہم کردار کا اعتراف کیا ہے

ترکی میں 20 سال سے کم عمر شہریوں پر جزوی کرفیو نافذ

انقرہ(ویب ڈیسک) ترکی میں کورنا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات میں 20 برس سے کم عمر شہریوں پر جزوی کرفیو نافذ کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے قوم سے خطاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے 31 صوبوں میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔ پابندی کا اطلاق اشیائے ضروریہ پر نہیں ہوگا۔طیب اردوان نے عوامی مقامات اور کریانہ اسٹوروں میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کا بھی اعلان کیا۔ ترکی میں 20 برس سے کم عمر افراد پر بھی جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں ترکی کی حکومت نے 65 برس سے زائد عمر کے شہریوں اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کے گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کی تھی۔ترکی میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 921 متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 425 ہلاکتیں ہوگئی ہیں۔

بل گیٹس کرونا کی ویکسین پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کو تیار

واشنگٹن (نیٹ نیوز) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نئے نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کو روکنے کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔بل گیٹس کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔ ایک ٹی وی شو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ ان کا فلاحی ادارہ گیٹس فاﺅنڈیشن کرونا وائرس کی وباءکے خلاف لڑنے کے حوالے سے حکومتوں سے زیادہ تیز کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ‘کیونکہ ہمارا ادارہ وبائی امراض کے حوالے سے مہارت رکھتا ہے، ہم نے وباءکے بارے میں سوچ رکھا تھا، ہم کچھ امور جیسے ویکسین کی تیاری کے حوالے سے زیادہ تیار ہیں، ہماری سرمایہ کاری تیاری کے عمل کی رفتار کو تیز کرسکتی ہے’۔بل گیٹس نے کہا کہ تیاری کے مراحل سے گزرنے والی متعدد ویکسینز میں سے 7 بہترین کا انتخاب اور ان کی تیاری کے لیے فیکٹریاں تعمیر کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا ‘اگرچہ ہم آخر میں ان میں سے 2 کا ہی انتخاب کریں گے، مگر ہم تمام ویکسینز کے لیے الگ الگ فیکٹریوں کی تعمیر پر سرمایہ لگائیں گے، ہوسکتا ہے کہ اربوں ڈالرز ضائع ہوجائیں مگر آخر میں مو¿ثر ترین ویکسین کی فیکٹری کے لیے وقت ضرور بچ جائے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری اور فیکٹری کی بیک وقت تعمیر کرنا، ویکسین کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے ضروری ہے۔گزشتہ دنوں واشنگٹن پوسٹ کے لیے ایک مضمون میں انہوں نے کہا تھا کہ ویکسین کی تیاری میں 18 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس وقت بہتر نظر آنے والی کچھ ویکسینز کے لیے منفرد آلات درکار ہیں۔بل گیٹس نے کہا ‘ہوسکتا ہے کہ کچھ ارب ڈالرز ہم فیکٹریوں کی تعمیر پر ضائع کردیں اور آخر میں کسی اور بہتر ویکسین کا انتخاب کرلیا جائے، مگر موجودہ صورتحال میں چند ارب ڈالرز، ان کھربوں ڈالرز سے بہتر ہیں جو معاشی نقصان کی نذر ہوگئے’۔انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کئی ماہ ضائع ہونے سے بچالیں گے کیونکہ اس وقت ہر مہینہ قیمتی ہے۔بل گیٹس نے امریکی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ ہر ریاست میں سخت لاک ڈاﺅن کو یقینی بنائے۔ان کے خیال میں امریکا بھر میں مزید 10 ہفتے کا سخت لاک ڈاﺅن موجودہ بحران پر مو¿ثر طریقے سے قابو پانے میں مدد دے سکے گا۔

عثمان بزدار نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،مستحق افراد میں مالی امداد شروع ایک ارب 46کروڑ47 لاکھ ٹرانسفر

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور شہراورگردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہورشہر اورگردونواح کے علاقوں مےں لاک ڈاو¿ن کی صورتحال کا جا ئزہ لےا۔ وزےراعلیٰ نے فضائی دورے کے دوران لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے بند مارکےٹوںاور تجارتی مراکز کا بھی مشاہدہ کےا۔ لاہور شہراورگردونواح کے علاقوں کی سڑکوںپر ٹرےفک نہ ہونے کے برابراورمارکٹےں سنسان نظر آئیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد پر اطمےنان کا اظہار کیا اور پولےس ،پاک فوج اوررےنجرز کو خراج تحسےن پےش کےا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی صحت اورجان کی حفاظت کےلئے ضروری اقدامات کئے ہےں۔عوام گھروں مےں رہےں گے تو کوروناوائرس کا پھےلاو¿ کم سے کم ہوگا۔ حکومتی اقدامات پرعملدرآمدکرنے پر لاہورسمےت پنجاب کے شہرےوں کا شکرےہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پولےس ،پاک فوج اوررےنجرز مثالی کردارادا کررہے ہےں۔ کورونا کی وجہ سے پےدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے۔ مختلف شہروں کے دورے کرکے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ پنجاب کے شہریوں کو کورونا سے بچانا مےرا مشن ہے۔کورونا وائرس کی وباءکے مکمل خاتمے تک چےن سے نہےں بےٹھےںگے۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کردہ پابندےوں پر عملدرآمدکرنے پر ٹرانسپورٹر اورتاجربرادری کا شکرےہ بھی ادا کےا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رفتار میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت 24 گھنٹے کے اندر مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کا عمل شروع کر دیاگیا ہے۔ بزدار حکومت نے ایک لاکھ 70 ہزار زکوٰة مستحقین کومالی امداد کی مد میں ایک ارب 46 کروڑ47 لاکھ روپے کی رقم ٹرانسفر کردی۔ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے آغاز کے 24 گھنٹے کے اندر مالی امداد زکوٰة مستحقین کو منتقل کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی اقدام کرکے ریلیف دیتے ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت شوبازی سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت25 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرے گا اور پنجاب کی تاریخ میں یہ شفاف ترین اور تیز رفتار ترین مالی معاونت کا پروگرام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے ملاقات کی۔ عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے چےف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کےلئے ایک کروڑ روپے کا چےک دیا۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صنعتکاروں کی جانب سے چےف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں چیک دینا قابل تحسین اقدام ہے۔ صنعتکاروں کے جذبے کی قدر کرتے ہیں۔ مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں اور دین اسلام بھی آزمائش کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک دھرتی آج ہم سے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے۔ صاحب حیثیت افراد نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ اپنے بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت بھرپور کاوشیں کر رہی ہے ۔ےہ جنگ عوام کی مدد سے ہر صورت جےتےںگے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی زندگےوں کو محفوظ بنانے کےلئے ہر ممکن اقدام اٹھاےا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چےف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں چیک دینے پر صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ کا شکریہ اداکیا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ کورونا کے سدباب اور بچاﺅ کی کاوشوں میں حکومت کے ساتھ ہیں۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد بند، کہیں محدود اجتماعات کراچی پولیس علماءمیں جھڑپیں متعدد زخمی و گرفتار

لاہور‘کراچی‘ اسلام آباد (نمائندگان خبریں) حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر جمعتہ المبارک کی ادائیگی کے حوالے سے نمازیوں کے لئے مساجد میں آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر کی ہدایت پر شہر بھر کی مساجد اور دیگر اہم مقامات پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔پولیس افسران نے مساجد،عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیموں نے مساجد،عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا کہ شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے پنجاب حکومت کے وضع کردہ طریق کار کی پابندی کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اپنے،اپنے خاندان اور معاشرے کی حفاظت یقینی بنائیں۔شہری انتہائی ضرورت کے علاوہ گھروں سے باہرنہ نکلیں اور 144 کی پابندی پر سختی سے عمل کریں۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والے عوام اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ مسجد کے خطیب سمیت چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔لیاقت آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے منع کرنے پر شہریوں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں دوپہر 12 بجے سے تین بجے تک کرفیو جیسا لاک ڈاﺅن کیا گیا اور کسی کو نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔لیاقت آباد کے علاقے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ایک مسجد کا رخ کیا تو پولیس نے انہیں روکا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے پابندی کے باوجود جمعہ کا اجتماع کرنے پر مسجد کے امام کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو شہری مشتعل ہوگئے اور پولیس و رینجرز پر دھاوا بول دیا۔شہریوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں پر پتھراﺅ کیا اور اہلکاروں کو تھپڑ، لاتے اور گھونسے مارے۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو بچاکر علاقے سے نکالا۔پولیس ذرائع کے مطابق شہریوں نے نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد شہریوں نے پولیس کو اپنے گھروں میں پناہ دی اور مشتعل عوام سے بچایا۔ پولیس نے امام مسجد رحیم داد سمیت کمیٹی کے دو ارکان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔مسجد انتظامیہ اور بلوا کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پولیس نے مسجد انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی لیاقت آباد پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کے مرکزی مقام پارلیمنٹ ہا¶س کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی اور عالم اسلام، ساری انسانیت کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ حکومتی ہدایت پر عملدرآمد کیا گیا۔ محدود نماز جمعہ ادا کی گئی۔ پارلیمنٹ ہا¶س کی جامع مسجد میں باقاعدگی سے نمازوں اور نماز جمعہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز جامع مسجد میں محدود نماز جمعہ کا اجتماع ہوا۔ امام و خطیب پارلیمنٹ ہا¶س مولانا احمد الرحمان نے آفتوں اور وبا¶ں کی وجوہات اور اس کے تاریخ پس منظر کو قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کیا اور کہا کہ واحد حل اللہ سے توبہ، اعمال صالح اور نیکی و پرہیزگاری ہے۔ ہر انسان دوسرے انسان کے لئے خیرخواہ بن جائے۔ اخوت قائم کر دے۔ پارلیمنٹ ہا¶س کی جامع مسجد میں حسب معمول نمازی فاصلہ قائم رکھتے ہوئے تین فٹ دور کھڑے تھے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد خطیب و امام مولانا احمد الرحمان کی دعا کراتے ہوئے ہچکیاں بندھ گئیں۔ پارلیمنٹ ہا¶س کی جامع مسجد میں اللہ سے توبہ و استغفار کرتے ہوئے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ مولانا احمد الرحمان نے دعا کی کہ یا اللہ فقیر بے نوا تیرے دربار میں حاضر ہیں۔ راضی ہو جا، راضی ہو جا، راضی ہو جا۔ رحمت کی چھتری ساری انسانیت پر پھیلا دے۔ انہوں نے بلاتفریق عالم اسلام، ساری انسانیت کی سلامتی اور خیرخواہی کی دعا کی اور کہا کہ اگر یہ وباءکسی ناراضگی کی وجہ سے ہے تو ان دعا¶ں کو قبول کر لے۔ ساری دنیا میں تجھ سے مدد مانگنے کے لئے ہاتھ پھیلائے جا رہے ہیں۔ دعا¶ں کو قبول کر لے۔ ہماری توبہ قبول کر لی۔ اجتماعی دعا کے دوران نمازی انتہائی بلند آواز سے آمین آمین کرتے رہے۔ مولانا احمد الرحمان نے موجودہ صورتحال میں دعا¶ں اور اذکار کے بارے میں بھی رہنمائی کی اور مسجد میں بھی انہیں پڑھا اور کہا کہ آج ہم پارلیمنٹ ہا¶س کے اس مرکزی مقام سے سارے عوام کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ سب دعا¶ں میں یاد ہیں۔ نیکی کو فروغ دیا جائے۔ ایک دوسرے کا خیال رکھا جائے۔ باہمی احترام کی فضا کو فروغ دیا جائے۔ اخوت قائم کی جائے۔ انشاءاللہ اس وباءسے جلد نجات مل جائے گی۔

سبرامینم کا مسلمانوں کخیلاف بیان نفرت انگیز اور قابل مذمت : فیاض الحسن چوہان

لاہو ر (لیڈی رپورٹر ) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے حوالے سے حالات حکومت کے کنٹرول میں ہیں،بطورقوم متحد ہوکر کرونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے، تقریباً ایک کروڑ افراد امداد پروگرام کے لئے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار انتظامی تیاریوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،پنجاب میں کرونا وائرس کے حوالے سے حالات حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر کٹس اور ویکسین کی تیاری پر ریسرچ جاری ہے، عوام سے گزارش ہے کہ نمازِ جمعہ کے حوالے سے حکومت کی ہدایات پرعمل کریں۔وزیراطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ تقریباً ایک کروڑ افراد امداد پروگرام کے لئے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ اب تک تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو زکوٰة کی رقوم جاری کر دی گئی ہیں باقی افراد کو باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد رقوم کی منتقلی شروع کر دی جائے گی۔وزیراطلاعات پنجاب نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ حکومت اکیلے کرونا کو شکست نہیں دے سکتی،ہمیں بطور قوم متحد ہو کر کرونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بی جے پی رہنما کے نفرت انگیز بیان کی مذمت کی ہے۔انہوںنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں بطور ترجمان سردارعثمان بزدار بی جے پی کے سوامی سبرمینین کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں ، اپنے تعصب بھرے بیان میں سبرمینین سوامی نے بیس کروڑ مسلمانوں کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں بھارتی ہٹلر کی زہریلی ذہنیت کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، نریندر مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس نازیوں کے یہودیوں کے ساتھ ظلم کو بھارت میں دہرا رہے ہیں جبکہ وزیرِاعظم عمران خان کئی ماہ سے دنیا کو اس خطے کے ہٹلر سے خبردار کر رہے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سبرمینین سوامی کے مطابق بیس کروڑ مسلمان کسی بھی ملک کے لیے زہر قاتل ہیں، اس نفرت آمیز بیان پر اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں نریندر مودی کی انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لے۔

کرونا: ایک اور ہیلتھ ورکر سمیت 5جاں بحق، تعداد 40ہوگئی

لاہور‘کراچی ‘اسلام آ باد (نمائندگان خبریں)ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2686 ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے 40 افراد جاں بحق اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ترجمان محکمہ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں آج کورونا کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد لاہور میں متاثرہ افراد کی تعداد 204 ہوگئی، لاہور میں مہلک وائرس 5 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، پنجاب میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 928 تک جا پہنچی جبکہ 11 اموات ہوئی ہیں۔ گجرات میں 90، گوجرانوالہ 14، جہلم 28 ، روالپنڈی 53، ملتان 2، فیصل آباد 9، منڈی بہاو¿الدین 14، نارووال 2، رحیم یار خان 3، سرگودھا 10، وہاڑی8، اٹک، لیہ، خوشاب، بہاولپور 1، 1، بہاولنگر 3، حافظ آباد 5، میانوالی 3، ننکانہ صاحب میں 13 افراد کرونا کا شکار ہیں، سب سے زیادہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کاعلاج معالجہ کیا جارہا ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ہدایت کی ہے کہ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں، آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں تاکہ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں۔ ایک اور ہیلتھ ورکرز نے بیان دیا کہ سندھ میں کرونا سے مزید2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرافضل پیچوہونے سندھ میںکرونا وائرس کے2 مزید افراد کی موت کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ طبیعت بگڑنے پر دونوں مریضوں کو یکم اپریل کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن کی عمریں 60 اور 80 سال ہیں، دونوں مریضوں میں سے ایک عارضہ قلب اور دوسرے مریض کو گردوں کے مسائل کا سامنا تھا۔ صوبائی وزیرصحت کے مطابق جاں بحق ہونے والا ایک مریض حال ہی میں سعودی عرب سے آیا تھا، مریض کو دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا مسئلہ بھی لاحق تھا جبکہ سندھ میں جمعہ کوکرونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 783 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گھوٹکی میں کرونا وائرس کے 2، کراچی میں 6، حیدر آباد سے 14 کیسز سامنے آئے۔سندھ میں کرونا وائرس کے 707 مریض زیر علاج ہیں جبکہ وائرس سے 65 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک بھر میں 37 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس سے متاثرہ 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ سندھ میں 783، پنجاب میں 920، خیبرپختونخوا میں 311، گلگت بلتستان میں 190، بلوچستان میں 169، اسلام آباد میں 68، آزاد کشمیر میں 9 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ملک بھر میں 126 افراد صحتیاب ہوگئے۔پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 12، خیبرپختونخوا 8، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔فیصل آباد کرونا سنٹر غلام محمد آباد میں کرونہ وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق نعش ورثاءکے حوالےکرنے کی بجائے سرکاری طریقے سے د فن کی گئی فیصل آباد میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہو نے والت مریضوں کی تعداد 2ہو گئی اہل خانہ کو گھر میں کرونٹا ئن کر دیا گیا ۔پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوںمیں ہیلتھ ورکرز کے لئے نا مناسب انتظامات ،طبی عملے کے افراد بھی اس وائرس کے وار سے نہ بچ سکے، ڈاکٹراسامہ ریاض کے انتقال کے بعد ایک خاتون نرس جان کی بازی ہارگئیں،میو ہسپتال میں دو مزید نرسز مقدس اور بشرا میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تباہی مچانے والا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔