وزیراعظم ہاوس کے سامنے ایک شخص کی خود سوزی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم ہاوس کے سامنے شاہراہ دستور پر مری پولیس سے انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق فیصل عزیز نامی شخص نے نماز جمعہ سے کچھ دیر قبل وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے خود کو آگ لگالی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور راہگیروں نے آگ بجھائی اور شدید زخمی حالت میں پمز کے برن یونٹ منتقل کیا جہاں کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد فیصل دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق فیصل عزیز نے مری تھانہ بیول شریف میں ایک بااثر سیاسی شخص جواد عباسی کے خلاف آر پی او راولپنڈی کو درخواست دی تھی تاہم پولیس نے کوئی ایکشن نہ لیا بلکہ الٹا جواد عباسی نے اسے مبینہ قتل کی دھمکیاں دیں جس پر مری پولیس سے انصاف نہ ملنے پر احتجاجاً وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے خود کو آگ لگائی۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ متوفی فیصل نشئی تھا اور اس پر بچی سے زیادتی کا بھی 7 سال پرانا کیس تھا، اس کے بھائی کے ساتھ بھی ان کی بات ہوئی ہے جس نے کہاہے کہ فیصل آوارہ پھرتا رہتا تھا تاہم واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

دنیا کے 18 ممالک جو اب تک کورونا سے محفوظ ہیں

دبئی(ویب ڈیسک) اگرچہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن دنیا کے ایک درجن سے زائد ممالک ایسے بھی ہیں جہاں کورونا نے پنجے نہیں گاڑے ہیں۔اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہوتے ہوتے 53000 کا ہندسہ عبور ہوچکا ہے۔ان ممالک میں یکن، ترکمانستان، شمالی کوریا، جنوبی سوڈان، کوموروس، لیسوتھو، مارشل جزائر، مائیکرونیشیا، نورو، پالاو، ساموا، ساوٹومے اور پرنسائپ، سولومن جزائر، ٹونگا، ٹووالو اور ویناٹو وغیرہ شامل ہیں۔دوعرب ممالک بھی شامل کورونا سے پاک ممالک میں خود کوموروس بھی شامل ہے جو باضابطہ طور پر عرب لیگ کا رکن بھی ہے۔ دوسرا ملک جنگ سے متاثرہ یمن بھی ہے جہاں اب تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آسکا ہے۔ واضح رہے کہ عرب ممالک میں یمن سب سے غریب ممالک میں سے ایک ہے۔دوسری جانب شمالی کوریا میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن بعض تجزیہ نگاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شاید یہ غلط بیانی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ افریقی ممالک میں لیسوتھو، جنوبی سوڈان، ساوٹومے اور پرنسائپ بھی کووڈ 19 سے پاک ہیں کیونکہ یہ ممالک دنیا سے کٹے رہتے ہیں۔ جبکہ جنوبی سوڈان میں شدید لڑائی کی وجہ سے بھی اعدادوشمار نہ ہونے کے برابر ہیں۔دوسری جانب کیریباٹی، مارشل جزائر، مائیکرونیشیا، نورو، پالاو سولومن جزائر، ٹوالو، ٹونگا، اور وینوٹو تک رسائی بھی مشکل ہے۔

کورونا سے پاکستان کا 2500 ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85 لاکھ افراد بیروزگار ہوں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت منصوبہ بندی نے کورونا وائرس کی موجودہ وبا کے سبب 3 ماہ میں معیشت کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 2 سے ڈھائی ہزار ارب روپے لگایا ہے جبکہ اس سے ایک کروڑ23 لاکھ سے ایک کروڑ 85 لاکھ تک افراد بیروزگار ہوجائیں گے۔نقصان کا انحصارکم درجہ ،درمیانے درجہ اور مکمل لاک ڈاون کو مدنظر رکھ کر لگایا گیا ہے۔گزشتہ روز وزارت منصوبہ بندی میں ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں لاک ڈاون سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار پرغورکیا گیا۔ یہ اعداد و شمار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اور مختلف سرکاری اداروں کی طرف سے فراہم کیے گئے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی نے محدود لاک ڈاون کی صورت میں نقصان کا تخمینہ ایک ہزار 200 ارب، درمیانے لاک ڈاون کی صورت میں ایک ہزار960 ارب اورمکمل لاک ڈاون کی صورت میں ڈھائی ہزارارب ڈالر لگایا ہے۔ نقصانات کا یہ تخمینہ کاروباری نقصانات، ٹیکس ریونیو کے نقصانات،عالمی تجارت کے نقصانات اور بیروزگاری پھیلنے سے ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھ کر لگایا گیا ہے۔
حکومت کے یہ ابتدائی اعداد و شمار سابق حکومت کے دوعہدیداروں حفیظ پاشا اور شاہد کاردارکے اندازوں سے بہت زیادہ ہیں جنہوں نے نقصانات کا تخمینہ 891 ارب سے ایک ہزار 600 ارب تک بتایا تھا۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہ لاک ڈاون کے ملکی معیشت پرسنگین اثرات ہونگے اور حکومت کے معاشی اعدادوشماربکھر کر رہ جائیں گے۔محدود لاک ڈاون کی صورت میں 14 لاکھ لوگ بیروزگار ہوسکتے ہیں جو ملک کی مجموعی ورک فورس کا 2.2 فیصد ہیں۔درمیانے درجے کے لاک ڈاون جس میں زیادہ تردکانیں بند اور صرف ضروری اشیاءکی کھلیں گی تو ایک کروڑ23 لاکھ لوگ ملازمتوں سے محروم ہوں گے۔مکمل لاک ڈاون سے حکومت کا اندازہ ہے کہ روزانہ اجرتوں پر کام کرنے والے دوتہائی شہریوں سمیت ایک کروڑ85 لاکھ سے زائد افراد کا روزگارمتاثرہوگا۔ حفیظ پاشا اور شاہد کاردار نے کرفیوجیسی صورتحال میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کے عارضی طور پر بیروزگارہونے کا خدشہ ظاہرکیا تھا۔ جہاں تک حکومتی محصولات کا تعلق ہے تو ایف بی آر کیلئے یہ آسانی پیدا ہوگئی ہے کہ اپنی ناہلی کوکورونا کے کھاتے میں ڈال دیا جائے۔ڈپٹی چیئرمین پلاننک کمشن ڈاکٹر جہانزیب کا اندازہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملکی درآمدات میں 30 سے 60 فیصد تک کمی ہوگی جبکہ مالی سال کے آخری چارمہینوں میں ڈالر کی مد میں برآمدات پر 10 فیصد تک اثر پڑے گا۔

کورونا وائرس؛ ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کی امداد

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے جو کورونا وبا سے نمٹنے، صحت کے نظام کو تقویت دینے اور سماجی و اقتصادی مسائل کے حل پر استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ ضروری طبی سامان کی فراہمی کے 8 جاری منصوبوں سے 38ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی حاصل کی جائے گی۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے پاکستان کی مدد میں اضافہ کر رہے ہیں، پریپ منصوبہ کورونا کا پتہ لگانے اور نگرانی کرنے کی صلاحیت کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا جب کہ غریبوں کو نقد رقم کی منتقلی میں مدد کے لئے وسائل بھی فراہم کرے گا، اس کے علاوہ پریپ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں وینٹیلیٹر اور پیرا میڈیکس کو ذاتی تحفظ کا سازو سامان بھی فراہم کرے گا۔

بی جے پی رہنما 20 کروڑ مسلمانوں کیخلاف کھلے عام زہر اگل رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وزیراعظم نے بی جے پی رہنما سبرامانیم سوامی کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کردی۔ عمران خان نے کہا کہ بی جے پی قیادت ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے متاثر ہے، بی جے پی رہنما 21ویں صدی میں بھی 20 کروڑ مسلمانوں کیخلاف کھلے عام وہی لب و لہجہ اختیار کئے ہوئے ہے جو جرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کیخلاف اپنایا تھا۔بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمانوں کو بھارتی شہری نہیں سمجھتے اور وہ بھارت میں مساوی حقوق کے حق دار نہیں ہیں۔سوامی نے کہا کہ کہ مسلمانوں کی آبادی جہاں بھی زیادہ ہوتی ہے وہاں ہمیشہ پریشانی پیدا ہوتی ہے، اور اس کا سبب اسلامی تعلیمات ہیں، جس ملک میں بھی مسلم آبادی 30 فیصد سے زیادہ ہوگی وہ ملک خطرے میں ہوگا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی

لاہور (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 53 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، پوری دنیا میں وائرس سے 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ہلاک افراد کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
اٹلی؛
کورونا وائرس کے باعث اب تک سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ہے۔
امریکا؛
امریکا میں صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ مسلسل دوسرے روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اسپین؛
اسپین میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتیں 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔
برطانیہ؛
برطانیہ میں ایک ہی دن میں 570 سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں، صرف لندن میں ہی 100 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ وزیر صحت کی حالت بہتر ہونے پر وہ قرنطینہ سے باہر آگئے اور روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2009 جب کہ متاثرین 33 ہزار سے زیادہ ہو گئے ہیں۔
ایک کڑور افراد بے روزگار۔دوسری جانب عالمی وباءکے باعث امریکا میں ایک کڑور افراد بے روزگارہوگئے ہیں۔ صدراتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈیموکریٹس کا نیشنل کنونشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امریکی فوج جرنل کا کہنا ہے بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

چینی 90،آٹا60، دال چنا180، گھی 220،چاول 180روپے کلو بکنے لگے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب، زخیرہ اندوزوں کی چاندی

لاہو (نامہ نگار) صوبائی درالحکومت سمیت پنجاب کے بڑے اضلاع کے اندر پرائس چیکنگ میں غیر زمہ داری کا مظاہرہ، لاہور کے تمام اسسٹنٹ کمشرز سمیت دیگر 82 افسران پر محیط فورس چند مقامات پر کاروائیاں کرکے سب اچھا کی رپورٹ دینے لگے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی غیر فرض شناسی کے باعث شہری ضرروریات زندگی کی اشیاءمہنگے داموں خریدنے پر مجبور ،ذخیر ہ اندوز اور گراں فروشوں کی چاندی مناسب چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے دوکانداروں کا اشیائے خردونوش کی قمیتوں میں خود ساختہ اضافہ غریب صارفین کے لیے کھانے پینے کی اشیاءکا حصول خواب بن کر رہ گیا ۔ لاہور میں تعینات پرائس کنٹرول غفلت کی نیند سو گئے تفصیلا ت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 36اضلاع میں تعینات سینکڑوں پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس کی کوتاہی اور غفلت کی باعث گراں فروش اور ذخیرہ اندوزوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے حاصل شدہ معلوما ت کے مطابق صوبائی درالحکومت میں اس وقت 82کے قریب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات ہیں جن میں تما م اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت ریونیو،لائیو سٹاک ،ایم سی ایل وغیرہ کے افسران شامل ہیں جنہیں پرائس چیکنگ کا اضافی چارج دیا گیا ہے مگر موجودہ جزوی لاک ڈاﺅن کے دوران پرائس چیکنگ کے امور میں انتہائی غفلت اور غیر زمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہول سیلردوکانداروں نے نہ صر ف خفیہ مقامات پر ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے بلکہ غربت اور حالات کے مارے غریب صارفین سے بھی سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کی جارہی ہیں زرائع کے مطابق اس وقت شہر میں چینی کی قیمت 90سے95روپے آٹا 60سے 65 روپے جبکہ د الیں ،گھی ۔چاول بھی سرکاری نرخ سے 10سے 15روپے اضافی قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں جن کو کوئی پوچھنے والانہیں ہے اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے باعث پہلے ہی گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں دوسری طرف بے حس گراں فروشوں کی طرف کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں بے جا اضافے سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے سماجی حلقوں اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں بے جا اضافہ کرنے والے افراد اور زمہ دران افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیں اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے۔

کیمپ جیل سے حافظ آباد منتقل ہونیوالے 5قیدیوں کی فرار کی کوکوشش ناکام

لاہور (خصوصی ر پورٹر)کرونا وائرس کا خوف 5 قیدیوں کے فرار کی کوشش پو لیس نے ناکام بنا ڈالی، پو لیس کا کہنا ہے کہ پانچ قیدی سٹر کٹ کیمپ جیل وین کا فرش توڑ کر فرار ہونے کی کو شش کی جن کو کرونا وائرس کے پیش نظر حافظ آباد منتقل کیا جا ر ہا تھا ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرا ر ہونے والے ملزما ن کو گرفتار کر لیا،بتا یا گیا ہے کہ قیدیوں کو کیمپ جیل لاہور سے حافظ آباد منتقل کیا جا رہا تھا،قیدیو ں کی وین کے توڑے گئے فرش کی تصاویر منظر عا م پر آگئی ، اس حوالے سے پو لیس ذرا ئع کا کہنا ہے کہ مذکو ر ہ قیدیو ں نے بتا یا کہ کرونا وائرس کے خوف سے فرا ر ہو نا چا ہتے ہیں ڈسٹرکٹ کیمپ جیل میں بھی کرونا وائرس پھیل ر ہا ہے جبکہ جس جیل منتقل ہو نا تھا معلوم نہیں تھا وہا ں بھی کرونا وائرس پھیلا ہو جس وجہ سے فرا ر ہو نے کی کو شش کی ، اس حوالے سے جیل انتظا مئہ کا کہنا ہے کہ 250 قیدیوں کو حافظ آباد منتقل کیا گیا تھا۔ جس وین سے پانچ قیدی فرارہوئے اس میں تیس قیدیوں کو لیجایا جارہا تھا۔ فرار کی کوشش کرنیوالے قیدی قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

عوام کو راشن اور کھانے کی فکر ہے : نادیہ حسن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کی کورونا اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ قرآن حکیم نے ہمیں ضابطہ بتایا ہے کہ ایک انسان کی زندگی پوری انسانی کی حیات ہے، ایک آدمی کا دنیا سے جانا انسانی زندگی کے حوالے سے بہت بڑا نقصان ہے۔ قرآن میں حکم ہے کہ اس چیز کے نذدیک نہ جاﺅ جو تمہارے لیے آزمائش، پریشانی یا ہلاکت کا ذریعہ بنے۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ متعدی مرض، وائرس سے ایسے دور رہیں جیسے’ اسد‘ شیر جیسے موذی ، خوفناک اور مہلک جانور سے دور رہا جاتا ہے۔ سیدنا فاروق اعظم عمر فاروق نے اپنے دور میں ملک شام ، مصر اور دیگر ممالک سے فوجی جتھے اور لشکر واپس بلوائے اور تاریخی جملہ کہاکہ سب لوگ اپنے گھروں اور مدینہ طیبہ کی جانب واپس جاﺅ۔ جب تک طاعون ’موذی مرض‘کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ، اس وقت تک عمر رضی اللہ عنہ جہاد فی سبیل اللہ کوموخر کر رہا ہے ، یہی اللہ کی تقدیرکا فیصلہ ہے۔پھر فرمایا طاعون ’وبائ‘کا آنااللہ کی تقدیرہے ، محفوظ رہ جانا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی اللہ کی تقدیر کا فیصلہ ہے۔ ہمیں اپنی حکومت اور ماہرین طب پر مکمل اعتماد ہے، مفتی عبدالقوی ، مفتی منیب اور مفتی تقی عثمانی کی بجائے پوری امت مسلمہ اور اہلیان پاکستان ماہرین طب و فن کی طرف دیکھیں ، وہ جو رہنمائی کریں اس پر عمل کریں۔نبی کریم ﷺ نے فرمایاکہ ”جب خوف، بیماری اور موسلہ دھار بار ش ہو تو گھر میں نماز پڑھنے پر اللہ تعالیٰ نماز باجماعت کا ثواب عطا فرمائیں گے“۔کورونا وائرس کی صورتحال میں خوف اور بیماری دونوں موجود ہیں۔ حکومت اگر اجازت دے گی تو ہی ہم مسجد میں جائیں گے اور نماز باجماعت کی امامت کریں گے اور اجازت نہ ملی تو نماز ظہر گھر پر پڑھیں گے۔ نماز باجماعت کی اجازت اس فتویٰ کی روشنی میں ہوگی جو شیخ الاظہر نے دیا اور جو ہمارے آئمہ حرمین کا رویہ تھا۔ سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہاہے کہ کورونا سے دنیا بھر میں خطرناک صورتحال ہے اگر کوئی اسے غیر سنجیدہ لے رہا ہے تو اسے ہو ش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ہر شخص حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ پی ایس ایل کے میچز فوری طورپر ختم کیے گئے اور کوئی ٹورنامنٹ بھی نہیں کیا جارہا جسکی وجہ کورونا تھا ، کرکٹ بورڈ انہی ہدایات پر عمل کر رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس کافی بجٹ اور پیسے ہیں جس سے حکومت کی مدد ہو سکتی ہے۔ ہمارے ہمسایہ ملک میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے بڑی بڑی رقمیں کرکٹ بورڈ کو پیش کی گئی ہیں مگر پاکستان میں ایسا کچھ نہیں۔ پاکستانی اداروں کو بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ غریب عوام کی مدد ہو سکے۔ ٹی وی اداکار فیصل قریشی نے کہاہے کہ کورونا کے خلاف حکومت سمیت تمام ادارے اور عوام اپنی اپنی جگہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں مگر بہت ساری افواہیں سننے میں آرہی ہیں کہ غرباءتک راشن نہیں پہنچ رہا، امداد نہیں ہورہی۔ امدادی کاموں میں دو نمبری کرنے والے بہت کم لوگ ہیں مگر بہت بڑی تعداد میں لوگ امداد کرر ہے ہیں۔ حکومت اور لوکل سطح پر غریب عوام کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہوگا یہ کام بطور قوم سب پاکستانیوں کا ہے۔ کورونا نے دنیا کی ہر چیز کو بند کر دیا ہے، کورونا سے نجات کے لیے بہت ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں اور گھروں میں رہا جائے۔ اس وقت میں بہکانے والے دوست نہیں دشمن ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے خلاف ڈاکٹرز، رینجرز، آرمی ، پولیس، نرسز اور ہیلتھ ورکرز ہماری جان بچانے کے لیے موجود ہیں، لوگ ان سے بدتمیزی نہ کریں ۔ کیسے ممکن ہے کہ پوری دنیا چار چیزیں بیچنے کے لیے بند کر دی گئی ہے ، عوام عقل سے کام لیںاور کورونا کے خطرے کو سمجھیں۔ ماہر علم نجوم سعدیہ ارشد کا کہنا تھا کہ 26دسمبر کو بننے والی ستاروں کی پوزیشن وہی ہے جو آج سے 18سال پہلے بنی اور نائن الیون ہوا۔ وباءکا تعلق راہو اور کیتو سے ہوتا ہے جسے ستاروں کی پوزیشن متعین کرتی ہے۔ ستاروں کے مطابق 15اپریل کو سورج ، ایریز میں جائے گاتو کورونا سے پھیلنے والے اضطراب میں کمی آئے گی۔ پاکستان میں کوروناکا خطرہ 24اپریل تک بہت کم ہو جائے گامگر ہمیں اس وباءکو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ ہر پاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور آئسولیشن میں جاکر معاشرے میں ایکدوسرے کی مدد کریں۔ ذخیرہ اندوزی اور خود ساختہ مہنگائی بہت دکھ کی بات ہے ، اس مافیا کو شرم آنی چاہئے۔ مشکل کی اس گھڑی میں توبہ استغفار کیساتھ دل آزاری کی معافیاں ان لوگوں سے مانگی جائیں جن کا دل توڑا گیا ہے۔ 10روپے کا ماسک 3سو میں بیچ کر توبہ کرنے والوں کی توبہ کا کیا فائدہ، ہمیں اپنے نفس کو انصاف پر راضی کرنا ہے۔ دنیا میں بہت بڑی تبدیلیاں آئیں گی مگر ہمیں بہتری کے لیے دعا کرتے رہنا چاہئے۔ معروف عالم دین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ کورونا کی نجات کا ایک ہی ذریعہ اللہ تعالی ٰ کے سامنے سجدہ ریزی ، توبہ و استغفار ہے۔ ان حالات میں ذخیرہ اندوز، مہنگائی کرنے والے لوگ گناہ کبیرہ کیساتھ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ اللہ کائنات کا خالق و مالک ہے اسی سے اس وباءسے چھٹکارہ کی دعا مانگنی چاہئے۔ ساری دنیا اس وباﺅ کے سامنے بے بس ہوگئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے جو اعلانات کیے وہ بہترین ہیں، پوری قوم انکے ساتھ ہیں، عوام کو حاکم کی ہر بات ماننی چاہئے۔ نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کا اہتمام گھروں میں کیا جائے اور لوگ کر رہے ہیں، مجمعے ہوں گے تو کورونا زیادہ پھیلے گا۔ پاکستان لا الہ الا اللہ کے نام پر بنا ہے یہاں اللہ کی مدد بھی ہے اور رات کو رونے والے بھی موجود ہیں۔ عوام صبر سے کچھ دن گھروں میں گزاریں اور بالکل خوف کا شکار نہ ہوں۔ والدین بچوں کیساتھ معمولات بنائیں ، قرآن پاک کی تفسیرکی طرف آئیں۔ اللہ تعالیٰ اس وباءسے جلد نجات دیں گے۔ ماڈل نادیہ حسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کورونا وائرس کو بالکل سنجیدہ نہیں لے رہی جو سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ عوام اپنے عمل کی خود ذمہ دار نہیں ہوگی تو کورونا پھیلتا رہے گا۔ موجودہ صورتحال میں عوام بنیادی ضرورتوں ، کھانے اور راشن کی فکر میں ہے ، وہ بھی باہر نکل کر روزگار ڈھونڈے بغیر نہیں رہ سکتے، جوسوالیہ نشان ہے۔ عوام اپنا نظام انہظام بہتر بنانے کے لیے کینو اور تازہ سبزیاں باقاعدگی سے کھائیںاور اگر افورڈ کر سکتے ہیں تو وٹامن سی سپلیمنٹ کا استعمال کریںمگر جو لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے انکی ضرور مددکریں۔ موجودہ صورتحال میں دکھاوا نہ کیا جائے بلکہ خاموشی سے مدد کی جائے۔ کوئی اندھا نہیں، سوشل میڈیا پر سب دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ لوگ کیسے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں اور مدد اور روزگار کی تلاش میں ہیں، درد دل میں ہونا چاہئے لوگ اپنی استطاعت کے مطابق ایکدوسرے کی مدد کریں۔ ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبا ل نے کہا ہے کہ چینل فائیو و خبریں کو اپنے پلیٹ فارم سے کورونا آگاہی مہم چلانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کرکٹرز بھی اپنے طورپر موجودہ صورتحال میں آگاہی کے لیے اپنا کردار اداکر رہی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کی سنجیدگی کا احساس وقت گزرنے کے بعد ہوااور یکدم دنیا لاک ڈاﺅن میں چلی گئی۔ ہماری حکومت کو عوام کا درد سمجھتے ہوئے کورونا سے احتیاط اور امداد دونوں کرنی چاہئے۔ سوشل میڈیا عوام کو سمجھانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اگر لوگ نہیں سمجھیں گے تو سختی کرنی پڑے گی۔ سوشل میڈیا پر افواہیں اور غلط خبریں پھیلانے والے باز رہیں ، لوگوں کا نقصان نہ کریں۔ ہماری فوج ، پولیس، ڈاکٹرز فرنٹ لائن ہیں ، انکی مدد کریں۔