ملک بھر میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں، شمالی کوریا کا دعویٰ

پیانگ یانگ(ویب ڈیسک) شمالی کوریا کا اصرار ہے کہ بروقت اقدامات کے باعث ملک بھر میں کوئی ایک بھی کورونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
شمالی کوریا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہنگامی اقدامات اور سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ شمالی کوریا کے محکمہ انسداد وبائی امراض کے ڈائریکٹر پاک میونگ سو نے میڈیا کو بتایا کہ سائنسی اصولوں پر ہنگامی اقدامات کیے، ملک میں داخل ہونے والے ہر شخص کی اسکریننگ کی اور انہیں قرنطینہ میں رکھا۔ڈائریکٹر اینٹی ایپی ڈیمک نے مزید کہا کہ عالمی پروازوں کو بند کرنے کے علاوہ باہر سے آنے والی تمام اشیاوں پر جراثیم کش اسپرے بھی کیا اور تاحال سخت پابندیاں عائد ہیں جن کی بنا پر چین کا ہمسائیہ ملک ہونے کے باوجود شمالی کوریا محفوظ رہا۔ شمالی کوریا نے جنوری میں کورونا وائرس کی وبا پڑوسی ملک چین سے شروع ہونے کی خبروں کے بعد اپنی سرحدوں کو بند کردیا تھا اور پورا ملک عملاً دنیا بھر سے آئسولیٹ ہوگیا تھا۔

کبھی جنگ کی ابتدا نہیں کی صرف اپنا دفاع کرتے ہیں، ایران کا امریکی دھمکی پر ردعمل

تہران(ویب ڈیسک) ایران نے امریکی صدر کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی جنگ میں ابتدا نہیں کی البتہ حقِ دفاع کو ضرور استعمال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جھوٹ بولتا ہے، دھوکا دیتا ہے اور ایرانیوں کے قتل میں ملوث ہے۔ ایران نے کبھی جنگ کی ابتدا نہیں کی البتہ اپنا دفاع ضرور کیا ہے۔صدر ٹرمپ کے ایران پر ’پراکسی وار‘ کے الزام کے جواب میں وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جنگ کے شعلوں کو ہوا دینے کی باتیں نہ کریں، ایران کی عراق سمیت دنیا کے کسی بھی حصے میں پراکسی یا حامی قوتیں نہیں البتہ دوست ضرور ہیں۔
قبل ازں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ عراق مں آران ا اس کی حامی قوتں امرکی فوجیوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہں، اگر ایسا کیا گیا تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔امریکی صدر نے سنگین نتائج کی دھمکی صرف ٹویٹر پر ہی نہ دی بلکہ عراق میں اپنے سب سے خطرناک اور جددید پیٹریاٹ میزائل سسٹم نصب کر دیا ہے جس پر ایران نے اس عمل کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلوریڈا میں بھی آج سے 30 روزہ لاک ڈاون کا اعلان

فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے اعلان کیا ہے کہ ٓج یعنی 2 اپریل 2020 سے فلوریڈا کو بھی مکمل لاک ڈاون کردیا جائے گا۔ وہ پچھلے کئی ہفتوں سے فلوریڈا میں لاک ڈاون کی شدید مزاحمت کررہے تھے۔ فلوریڈا میں لاک ڈاون کا آغاز امریکی وقت کے مطابق آج رات 12 بجے ہوگا، جو متوقع طور پر پورا ایک مہینہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ اب تک 30 سے زائد امریکی ریاستیں پہلے ہی لاک ڈاون کرچکی ہیں لیکن گورنر فلوریڈا کا اصرار تھا کہ ان کی ریاست میں حالات قابو میں ہیں اور ناول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت کم ہے۔ تاہم گزشتہ چند دنوں میں یہ خیال ان کی خوش فہمی ثابت ہوا جس کے بعد سے انہیں عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔ اس وقت امریکا کی 85 فیصد سے زیادہ آبادی کو لاک ڈاون کا سامنا ہے جبکہ وہاں ناول کورونا وائرس کی وبائی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ اب تک کی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد سوا دو لاکھ کے قریب پہنچ رہی ہے جبکہ اس بیماری سے موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 5112 ہوچکی ہے۔
خدشہ ہے کہ اگر وہاں موثر لاک ڈاون نہ کیا گیا تو صرف امریکا میں ناول کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا ”کووِڈ 19“ سے کم از کم پچیس لاکھ افراد متاثر ہوجائیں گے۔

افغان حکومت رواں ہفتے میں 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی

کابل(ویب ڈیسک) امریکا اور طالبان میں امن معاہدے کے بعد افغان حکومت اس ہفتے کے اختتام تک 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی۔ طالبان ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ منگل کے روز افغانستان میں کورونا وائرس کے لاک ڈاون کے باوجود افغان حکومت اور تین رکنی طالبان وفد میں خصوصی ملاقات کے بعد کیا گیا۔خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ کے مطابق، افغان حکومت نے یہ فیصلہ اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت کیا ہے۔ دوسری جانب طالبان نے بھی اپنی قید میں موجود افغان اہلکاروں کو بتدریج آزاد کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے مگر تعداد نہیں بتائی گئی۔ 29 فروری 2020 کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے نمائندوں میں ایک امن معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت امریکی فوج 14 ماہ میں افغانستان سے چلی جائے گی اور طالبان ان کی محفوظ واپسی کی ذمہ داری لیں گے۔اسی معاہدے کی ایک شق یہ بھی تھی کہ افغان حکومت کی قید میں موجود، تقریباً چھ ہزار طالبان رہا کیے جائیں گے جبکہ دوسری جانب طالبان بھی اپنی قید میں حکومتِ افغانستان کے اہلکاروں/ فوجیوں/ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو رہا کریں گے۔قبل ازیں افغان حکومت کو اس شق پر شدید اعتراض تھا اور وہ طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکاری تھی۔ البتہ حالیہ پیش رفت کو اس حوالے سے اہم قرار دیا جاسکتا ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار ہوگئی، 9 لاکھ 20 ہزار متاثر

لاہور(ویب ڈیسک)دنیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 46 ہزار سے تجاوز کر گئیں اورمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار ہوچکی ہے تاہم 1 لاکھ 93 ہزار 350 متاثرین صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ 34 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کورونا وائرس وبا کی لپیٹ آنے والے ممالک برطانیہ اور اسپین میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
امریکا
2 لاکھ 7 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کے بعد امریکا میں دنیا کے سب سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین موجود ہیں۔ ایک دن کے دوران 556 اموات کی تصدیق کے بعد امریکا میں کورونا وائرس ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 6سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ وبا سےبچاو کے لیے80 فی صد امریکی گھروں میں بند ہیں۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو ہفتے امریکی قوم کیلئے انتہائی دردناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
اٹلی
اٹلی میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں میں 727 مزید اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ حالیہ وبا سے اب تک سب زیادہ 13 ہزار 155 اموات اٹلی میں ریکاڑد کی گئیں ہیں جب کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے تاہم نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
اسپین
بدھ کے روز اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک کی سب سے زیادہ 864 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد مجومی اموات 9 ہزار سے تجاوز کرگئیں جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آںے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
برطانیہ
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا سے برطانیہ میں 563 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23سو 52 ہوچکی ہے اور 4ہزار 324 مزید کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 29 ہزار 474 تک ہوگئی ہے۔
چین
اعداد و شمار کے مطابق چین میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 36 مزید کیس سامنے آئے ہیں۔
حج کی تیاریاں موخر سعودی عرب نےمسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخرکرنے کی اپیل کرتے ہوئے صورتحال واضح ہونے تک انتظار کا مشورہ دیا ہے۔ وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ حالات کے پیش نظر سعودی حکومت مسلمانوں اور اپنے شہریوں کی صحت و تندرستی کے حوالے سے فکرمند ہے، اس لیے ہم دنیا بھر میں اپنے مسلمان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ صورتحال واضح ہونے کا انتظار کریں۔کورونا وبا جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا خطرہ۔اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وباءکو دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کےلیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔اقوام متحدہ نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لیےعالمی فنڈ قائم کیا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔دوسری جانب عالمی بینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کوروناوائرس وبا سے جنم لینے والے معاشی بحران کے باعث ایشیا میں مزید 1 کروڑ10 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا سکتے ہیں۔

انصاف پروگرام آج سے آغاز،زکوٰة کے مستحق خاندانوں کیلئے 87 کروڑ کے فنڈ جاری : عثمان بزار

لاہور (خصوصی رپورٹر) بزدار حکومت نے ریکارڈ مدت میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال تیار کر لیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل ریکارڈ مدت میں بنائے گئے خصوصی فیلڈ ہسپتال کادورہ کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا اور فیلڈ ہسپتال کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے تشخیصی کا¶نٹر ، ریسکیو، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ایمبولینس اور دیگر سہولتوں کا مشاہدہ بھی کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ صحت ،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی مشترکہ کاوشوںسے 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بنایا گیا ہے – میں نے9 روز قبل ایکسپو سنٹر کا دورہ کر کے ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا تھا- اللہ تعالی کے کرم اور میری ٹیم کی دن رات کی محنت سے ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال ریکارڈ مدت میں تیار ہوا ہے -9 روز میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کو فنکشنل کرنا انتہائی احسن اقدام ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ میں محکمہ صحت ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کے حکام کو شاباش دیتا ہوں – ہسپتال مےں تمام ضروری سہولتےں مہےا کی گئی ہیں۔فےلڈ ہسپتال مےں تےن وقت کے کھانے کا انتظام بھی ہے۔اس فےلڈ ہسپتال مےں مرےضوں کو آئسولےشن مےں رکھا جائے گا۔ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا بہترین حل گھرو ں میں رہنا ہے- انہوں نے کہا کہ دیگر ہسپتالوں پر بھی پوری توجہ دے رہے ہیں – کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے پنجاب میں نئی 8 لیب بنائیں گے -تشخیصی لیبز کے لئے 62 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں -8تشخیصی لیبز کے قیام سے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی سہولت میں اضافہ ہو گا-وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر رائے ونڈکو قرنطینہ کیا گیا ہے -دیہاڑی دار مزدوروں کو ریلیف دینے کیلئے چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے -زکوةکے مستحق ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کی امداد کے لئے87 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں -وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام کے تحت ان افراد کو کل تک مالی امداد پہنچ جائے گی -پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مالی امداد فراہم کرنے کا انتہائی شفاف اور تیز ترین طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے-چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں- 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی-وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرام کا تمام نظام آن لائن ہے – آج سے درخواست دینے والوں کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی اور لاکھوں لوگوں کو تصدیق کے بعد یہ امداد فوری طور پر دی جائے گی- درخواست گزاروں کو کسی دفتر میں نہیں آنا پڑے گا – آن لائن صرف نام، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر کی معلومات لی جائیں گی -مالی امداد کی ادائیگی بھی آن لائن ہی ہو گی اوردرخواست گزار شکایات بھی آن لائن درج کرا سکیں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ضلع کی سطح پر ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ٹریننگ دے رہے ہیں -پنجاب میں کورونا وائر س سے متاثرہ مریضوں کی زیادہ تعداد زائرین اور ٹریول ہسٹری رکھنے والوں کی ہے – 33 لوکل ٹرانسمیشن کے مریض ہیں -36 اضلاع میں صوبائی وزراءکی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں -صوبائی وزراءاپنے اضلاع میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں -صوبائی وزراءچیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کی تقسیم کے عمل کو بھی مانیٹرکریں گے -صوبائی وزراءاپنے تفویض کردہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی بھی نگرانی کریں گے – کسانوں سے گندم 1400 روپے فی من کے حساب سے خریدی جائے گی-گندم خریداری کیلئے گردآوری کی شرط ختم کر دی ہے -کسانوں سے گندم پہلے آئیے ، پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدیں گے-گندم خریداری مراکز کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں – گندم خریداری مراکز پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے – کمشنر لاہورڈوےژن نے کو فےلڈ ہسپتال کے قےام کے حوالے سے برےفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کی سکریننگ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے -تشخیصی کا¶نٹر بھی بنایا گیا ہے اورفیلڈہسپتال میں کوروناریسکیو، کمانڈاینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے – صوبائی وزےر صحت ڈاکٹر ےاسمےن راشد،صوبائی وزےر اطلاعات فےاض الحسن چوہان،اراکین پنجاب اسمبلی مسرت جمشےد چےمہ،عظمی کاردار،سعدیہ سہیل،سےکرٹری سپےشلائزڈ ہےلتھ کےئر و مےڈےکل اےجوکےشن،کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی ریسکیو1122اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف عمل ڈاکٹروں، نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف سے یکجہتی کااظہارکیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈزمیں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو جذبہ خیرسگالی کے طور پر پھول بھجوائے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قرنطینہ مراکز میں متاثرہ بہن بھائیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو بھی گلدستے بھجوائے- مختلف شہروں کے انتظامی افسران نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو گلدستے دئےے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہتی ہے- ڈاکٹرز ، نرسیںاور پیرامیڈیکل سٹاف ہمارے ہیرو ہیں-انہوںنے کہاکہ مشکل وقت میں مسیحاﺅں کی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا اور ہمارے ڈاکٹروں نے مسیحائی کی نئی مثال قائم کی ہے -پوری قوم ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کو رہاکردیاگیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری حکومتی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کریں -پنجاب حکومت نے تمام اقدامات عوام کی حفاظت کے لئے اٹھائے ہیں-حکومتی اقدامات کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنائیں-انہوں نے کہا کہ شہری گھروں میں رہیں گے تو کورونا وائرس کی بیماری سے محفوظ رہیں گے-صوبائی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ہیں – وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

سعودیہ نے مسلمان ممالک کو ایک بار پھر حج تیاریاں موخر کرنیکا پیغام دیدیا

اسلام آباد ، ریاض (نیوز ایجنسیاں) سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث مسلمانوں سے حج کی تیاریاں موخر کرنے کا کہا ہے۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا کہ سعودی عرب حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہے اور سعودی حکومت عازمین عمرہ کو کسی بھی وقت آنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث موجودہ حالات کے پیش نظر سعودی حکومت مسلمانوں اور اپنے شہریوں کی صحت و تندرستی کے حوالے سے فکرمند ہے، اس لیے ہم دنیا بھر میں اپنے مسلمان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ صورتحال واضح ہونے کا انتظار کریں اور حج معاہدے نہ کریں۔سعودی حکومت نے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کی حکومتوں کو حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے جبکہ رواں سال کے شروع میں عمرے کو بھی معطل کردیا ہے اور اس سال حج بھی موقوف ہونے کا خدشہ ہے۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 1500 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکومت نے ملک میں لاک ڈاو¿ن کردیا ہے اور تمام غیر ملکی پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔ گزشتہ سال دنیا بھر سے 25 لاکھ حاجیوں نے حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا سفر کیا تھا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ حج کی ادائیگی کے حوالے سے صورتحال کا ہم جائزہ لے رہے ہیں، صورتحال ابھی واضح نہیں ہے ، عمرے کی ادائیگی پر پابندی اور مساجد کی بندش بہت مشکل فیصلے تھے ، انسانی جانوں کو بچانے کیلئے مشکل اقدامات اٹھانے پڑے اور دین اس بات کی اجازت دیتا ہے،قرضوں کی ریسٹرکچرنگ اچھی تجویز ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی اس حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں،پاکستان اس تجویز کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔ یہ بات بدھ کو انہوں نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب سے ہونیوالے ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے میری تفصیلی گفتگو ہوئی،میں نے کرونا کی وجہ سے سعودی عرب میں ہونیوالی دس کے قریب اموات پر اظہار تعزیت اور اظہار یکجہتی کیا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمارے بہت سے عمرہ زائرین جو سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تھے ان کی اکثریت بخیریت اب اپنے گھروں میں پہنچ چکی ہے میں نے اس تعاون پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔حج کی ادائیگی کے حوالے سے بھی سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو ہوئی انہوں نے کہا کہ صورتحال کا ہم جائزہ لے رہے ہیں صورتحال ابھی واضح نہیں ہے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی پر پابندی اور مساجد کی بندش بہت مشکل فیصلے تھے لیکن انسانی جانوں کو بچانے کیلئے یہ مشکل اقدامات اٹھانے پڑے اور دین اس بات کی اجازت دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے انہیں جی 20 ممالک کے اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی-کی 20 میں اکثر ترقی یافتہ ممالک شامل ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ میں نے سعودی ہم منصب سے گذارش کی کہ موجودہ عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے میں ترقی پذیر ممالک شدید معاشی دباو¿ کا شکار ہیں لہذا ان ترقی پذیر ممالک کے واجب الادا قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کی جائے تاکہ وہ اپنے وسائل انسانی جانوں کو بچانے کیلئے استعمال میں لا سکیں – سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ قرضوں کی ریسٹرکچرنگ اچھی تجویز ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی اس حوالے سے گفتگو کر رہے ہیںاور پاکستان اس تجویز کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور ایک مومینٹم بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں نے سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے، حال ہی میں سعودی عرب کے دو شہروں ریاض اور جیزان پر ہونیوالے میزائل حملے کی شدید مذمت کی اور ان کے پاکستان کی طرف سے اظہار یکجہتی کیا،ان حالات میں جب دنیا ایک طرف کرونا وبا کا مقابلہ کر رہی ہے ان حالات میں اس طرح کے حملے بلا جواز ہیں،ہم نے یہ بھی طے کیا کہ ہم کرونا وبائی چیلنج اور دیگر علاقائی امور پر مشاورت کیلئے رابطے میں رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ دو روز قبل میری او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے بھی گفتگو ہوئی،ہم سعودی عرب کیساتھ مل کر او آئی سی کے تمام ممبر ممالک کے ساتھ رابطے میں رہیں گے تاکہ ایک مربوط حکمت عملی بنائی جا سکے۔ انہوںنے کہا کہ کرونا وبا کا سامنا صرف پاکستان کو نہیں پوری دنیا کو ہے،امریکہ اور یورپ جو وسائل کے اعتبار سے ہم سے کہیں آگے ہیں ان کی صورتحال آپ کے سامنے ہے،ہم نے اس وبائی تناظر میں ترقی پذیر ممالک کی معاشی مشکلات کا معاملہ اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ میں نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے یورپی ممالک کو خط لکھا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری اسٹرکچر کر دیا جائے تو وہ سود اور قرض کی ادائیگی کی رقم، اپنے ہیلتھ کئیر سسٹم کی بہتری کیلئے استعمال میں لا سکتے ہیں،پاکستان اس تجویز کو لے کر اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرونا ٹسٹنگ کی استعداد میں اضافہ ہو رہا ہے پاکستان کوارنٹائین کی سہولت کو بتدریج بڑھا رہا۔انہوںنے کہاکہ ہم انسانی جانوں کو بچانے کیلئے لاک ڈاو¿ن کی ضرورت کو سمجھتے ہیں اور دوسری طرف ہم لاک ڈاو¿ن کے مضر اثرات کو بھی نظر میں رکھ رہے ہیں تاکہ اشیائے ضرورت کی قلت پیدا نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایک فارمولے کو پوری دنیا پر نافذ نہیں کر سکتے ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے بلا سوچے سمجھے 21 دن کا لاک ڈاو¿ن کیا اور انہیں قوم سے معافی مانگنا پڑی اسی لیے وزیر اعظم عمران خان لاک ڈاو¿ن سے اتفاق نہیں کر رہے ہیں اور چاہ رہے ہیں کہ ہم بتدریج آگے بڑھیں۔

نیو یارک میں کرونا متاثرین کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی202 ممالک میں وائرس 42 ہزار ہلاکتیں

نیویارک (اے پی پی) امریکی ریاست نیو یارک کے گورنر اینڈریو ک±ومو نے شہریوں کو گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ ایک لاکھ 60 ہزار کورونا وائرس متاثرین کے ساتھ اب دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت 34 ریاستوں میں شہریوں کوگھر پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق رہائشیوں کو صرف خوراک اور دیگر ناگزیر اشیا کی خریداری کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت ہے۔ پولیس، طبی کارکنوں اور محدود تعداد میں دیگر عملہ کو کام کے لیے باہر جانے کی اجازت ہے۔گورنرک±ومو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ نیو یارک ریاست میں متاثرین کی تعداد 75 ہزار 795 ہو گئی ہے جو ایک دن پہلے کے مقابلے میں 9 ہزار سے زائد کا اضافہ ہے۔متاثرین کے ہنگامی علاج معالجہ کے لئے امریکی بحریہ نے ایک بحری جہاز پر ہسپتال قائم کر دیا ہے جبکہ ایک کنونشن سنٹر اور سنٹرل پارک میں بھی عارضی ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔ امریکہ نے چین سے 17 ہزار وینٹی لیٹرز منگوانے کا آرڈر بھی دیا ہے تاکہ زندگی بچانے والے ان آلات کی شدید کمی پوری کی جا سکے۔امریکا میں کرونا سے صورتحال تباہ کن ہونے لگی، ایک روز میں آٹھ سو پینسٹھ افراد ہلاک ہو گئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وبا کے سبب اگلے دو ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کرونا سے صورتحال بے قابو، چوبیس گھنٹوں میں 865 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکا میں عالمی وبا کے سبب مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار آٹھ سو نوے ہو گئی۔ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار 878 افراد کرونا سے متاثر ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو خبردار کیا کہ آئندہ دو ہفتے بہت زیادہ تکلیف دہ ہونے جا رہے ہیں۔ امریکی عوام مشکل دنوں کے لیے تیار رہیں۔وائٹ ہاوس میں بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکا میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔ دو سو دو ممالک میں کورونا کے ڈیرے، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 42 ہزار 156 ہو گئی، اٹلی میں کورونا سے 12 ہزار 428 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کا بسیرا، اٹلی میں صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں بارہ ہزار چار سو اڑتالیس افراد ہلاک اور ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو بانوے افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے 8 ہزار چار سو چونسٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار تین سو پانچ ہے۔ جرمنی میں کورونا سے سات سو پچھتر افراد ہلاک، فرانس میں تین ہزار پانچ سو تئیس، ایران میں دوہزار آٹھ سو اٹھانوے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں بھی کورونا سے صورتحال بگڑنے لگی۔ سترہ سو نواسی افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پچیس ہزار ایک سو پچاس افراد وباکی زد میں ہیں۔ لندن کے کنگز کالج ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے تیرہ سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔ کانگو کے سابق صدر 81 برس کی عمر میں پیرس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے سرکاری اعداد وشمار کی بنیاد پر کی گئی گنتی کے مطابق کرونا وائرس کی عالمی وباءکی وجہ سے یورپ میں 30ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک تہائی ہلاکتیں اٹلی اور سپین میں ہوئی ہیں ۔یورپ میں 458601کیسز میں مجموعی طور پر 30063ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے ساتھ یہ کووڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا خطہ بن گیا ہے ۔زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جو کہ 12428 ہیں ، اس کے بعد پیرس میں 8189اور فرانس میں 3323ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔تازہ ترین یورپی اعداد وشمار امریکہ کے یہ اعلان کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے کہ وہاں جان ہاپکنز یونیورسٹی کی گنتی کے مطابق 4076ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔یہ ہفتے کی رات ریکارڈ ہونیوالی 2010اموات سے زیادہ ہیں جبکہ یہ تعداد چین میں ہونیوالی ہلاکتوں سے بھی زائد ہے جہاں یہ بیماری پہلی مرتبہ گزشتہ برس کے آخر میں سامنے آئی تھی ۔عالمی سطح پر اموات کی تعداد منگل کو 40ہزار سے بڑھ گئی تھی۔

پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا مریضوں پر ملیریا کی دوا استعمال 8 صحتیاب

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب کے مختلف ہسپتا لوں میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال شروع کر دیا گیا ۔سی او او میو ہسپتا ل ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق میو ہسپتا ل میں 15 دن میں 8 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ میو ہسپتا ل میں کرونا مریضوں پر ملیریا کی دوا ستعمال کی جارہی ہے۔ڈاکٹر اسداسلم نے کہا ہے کہ جومریض صحت یاب ہوکرگئے ہیں ان پر دوا کا نتیجہ بظاہر کامیاب رہا ، چین میں ملیریا کی دوا کے استعمال کے بعد یہاں بھی فزیشن یہ دوا ستعمال کر رہے ہیں۔ڈاکٹراسداسلم کے مطابق پنجاب کے ہسپتا لوں میں ملیریا کی دوا پہلے سے موجود ہے اور پنجاب حکومت نے ملیریا کی 50 ہزار سے زائد گولیاں مزید اسٹاک کرلیں۔دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہورکی مارکیٹوں سے ملیریا کی دوا غائب ہوگئی ۔خریداروں نے بتایا کہ جس میڈیکل اسٹور سے دوا مانگی جائے کہتے ہیں دستیاب نہیں۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ چین نے کرونا کے صحتیاب مریضوں کاپلازما نکال کربیمار مریضوں کو لگا یا اور چین نے اس تجربے سے فائدہ اٹھایا اورمریضوں کی تعداد کم کی۔انہوں نے کہا کہ خسرہ جیسی بیماریوں کا علاج بھی اسی طریقے سے کیاجاتا تھا جبکہ ایبولا اور سوائن فلو جیسی بیماریوں کا علاج بھی پلازما کے ذریعے کیا گیا۔انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان میں اس وقت کرونا کے صحتیاب مریض ہیں جن کا پلازما رکھ لینا چاہیے، کرونا کی80 فیصدصحتیاب مریضوں کا پلازما علاج کیلئے بہترین ہوگا، پلازما عطیہ کرنے سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، چین نی200 ایم ایل پلازما دو سے تین مرتبہ متاثرہ مریضوں کو لگایا جبکہ 600ایم ایل پلازما ایک بار ہی متاثرہ لوگوں کو لگایا اور وہ ٹھیک ہوئے، ہماری کوشش ہوگی ہم بھی ایک ہی مرتبہ600ایم ایل پلازما لگائیں۔ ڈایو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی سربراہی میں کام کرنے والی ریسرچ ٹیم نے نوول کورونا وائرس2019 میں مقامی طور پر ہونے والی تبدیلیوں کا پتہ لگالیا ہے۔ ماہرین کا کہناہے وائرس میں مقامی حالات کے باعث جینیاتی تبدیلیاں ہوئی ہیں اور یہ عمل ابھی جاری ہے، جینیاتی تبدیلیوں کا سلسلہ ترتیب معلوم ہونے سے کورونا کی تشخیص ،علاج اور ویکیسن کی تیاری میں مدد ملے گی۔اس لحاظ سے مقامی طور پر پھیلنے والے وائرس کے جینوم سیکیوینس کا پتہ لگانا ایک اہم پیش رفت سمجھی جارہی ہے تاہم ریسرچ کا عمل ابھی جاری ہے اس کی تکمیل میں کچھ وقت درکار ہے۔ ڈا یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے جینوم سیکیوینس کا سلسلہ ترتیب معلوم کرنے کے لیے مقامی طور پر کورونا سے متاثر ہونے والے پندرہ سالہ لڑکے سے وائرس لےکر اس کا تجزیہ کیا گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کا سلسلہ ترتیب معلوم کرنا انتہائی اہم پیش رفت ہے جس سے ویکسین بنانے اور علاج میں بڑی مدد ملے گی تاہم یہ ریسرچ کا ابتدائی مگر بہت اہم مرحلہ ہے ابھی تحقیق کے کئی مراحل باقی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈا یونیورسٹی لیب ملک کی اولین لیب ہے جہاں کرونا وائرس کےلیے پی سی آر ٹیسٹ متعارف کرایا گیا، ڈا یونیورسٹی کی جدید آلات سے آراستہ بی ایس ایل تھری وائرولوجی لیب کو استعمال کرتے ہوئے وائرس کے نمونے اس کا آر این اے علیحدہ کیا گیا اور پی سی آر کے ذریعے وائرس کی موجودگی کا پتہ چلایا گیا۔ یہ وائرس مقامی طور پر پندرہ سالہ لڑکے میں منتقل ہوا لیکن تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ وائرس سعودی عرب کے راستے پاکستان منتقل ہوا اور پہلے ہی مرحلے پر ایک ہی خاندان کے پندرہ افراد کو متاثر کیا جس سے پتہ چلتا ہے یہ مقامی طور پر بہت تیزی سے پھیلتا ہے، سلسلہ ترتیب سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وائرس کی جینیاتی ترتیب ووہان وائرس سے معمولی مختلف ہے اور اس میں کچھ جینیاتی تبدیلیاں عمل میں آئی ہیں۔ اس وائرس نے چین میں جنم لیا اور سعودی عرب کے راستے پاکستان منتقل ہوا، مزید برآں یہ بھی واضح رہے کہ یہ ایک ابتدائی تحقیق کا کیس ہےجبکہ ڈا یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم ان تما م نمونوں کے تجزیے میں مصروف ہے جو دوسرے ممالک بہ شمول ایران ، عراق اور شام برطانیہ و امریکا سے پاکستان منتقل ہوئے اور یہ ریسرچ ابھی جاری ہے۔