تازہ تر ین

آئی ایم ایف جو ڈکٹیٹ کر دیتا ہے حکومت وہی نافذ کر دیتی ہے۔ سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جو ڈکٹیٹ کر دیتا ہے حکومت وہی نافذ کر دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غربت کے مارے لوگ راشن کے لئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔

سراج الحق  نے کہا کہ خواتین اور بزرگ چند کلو راشن کے لئے گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہتے ہیں۔

سراج الحق  کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کے لئے اعلان کی گئی سبسڈی بھی مافیاز کی جیبوں میں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مافیاز نے حکومت پر انویسٹ کیا ہے اور یہ ہی لوگ معاملات چلا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصنوعی اقدامات اور وزارتوں میں تبدیلیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ لوگ کورونا وباء کی وجہ سے شدید مشکلات میں ہیں ،اسپتالوں میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں قوم وباء کے دوران احتیاط کرے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے لوگوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved