Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومتی اور علماءکے وفد کی 7گھنٹے سعد رضوی سے جیل میں مذاکرات ،ڈیڈ لاک بر قرار

    By Daily Khabrainاپریل 20, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حکومت کی طرف سے تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کواحتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل بھیجے جانے والے وفد کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں. کوٹ لکھپت جیل بھیجے جانے والے وفد کا بنیادی مقصد تحریک لبیک کو راولپنڈی میں دھرنا دینے سے روکنا تھا تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سربراہ تحریک لبیک علامہ سعد رضوی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد پولیس حکام کی طرف سے مارچ کو روکنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پرمختلف مقامات ایک بارپھرسیل کر دیا گیا ہے اورہیوی مشینری اورکنٹینرزفیض آبادکےمقام پرپہنچادیئےگئے ہیں جبکہ فیض آبادانٹرچینج،مری روڈکوٹریفک کےلیےبندکردیاگیا ہے جبکہ اسلام آبادجانےوالی اورراولپنڈی آنےوالی مری روڈبھی بندکردی گئی ہے.
    کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سے علما کے وفد نے کوٹ لکھپت جیل میں طویل ملاقات کی جس میں علما نے سعد رضوی سے دھرنا ختم کرانے اور ویڈیو پیغام جاری کرنے کی درخواست کی جسے علامہ سعد رضوی نے مسترد کر دیااور واضح کیا کہ فرانسیسی سفیر کی واپسی کے مطالبے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے.
    چئیرمین پنجاب قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں علما کے وفد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سے کوٹ لکھپت جیل میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں علماء نے سعد رضوی سے احتجاج ختم کرانے کی درخواست کی۔وفد میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، ثروت اعجاز قادری، پیر خالد سلطان، میاں جلیل احمد شرقپوری، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، پیر نظام الدین سیالوی اور حامد رضا سیالکوٹی شامل ہیں۔ وفد کا کہنا ہے کہ یہ وفد سرکاری بلکہ فریقین کے درمیان معاملات کو سلجھانے کی ایک کوشش ہے، ہمیں سرکاری سرپرستی حاصل نہیں۔
    مذاکراتی ٹیم نے افطاری بھی سعد رضوی کے ساتھ جیل میں کی اور سعد رضوی کو معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔علماء نے سعد رضوی سے درخواست کی کہ لاہور کا دھرنا ختم کرایا جائے، مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی جائے، انتشار اور جلاؤ گھیراؤ سے اپنے ہی ملک کا نقصان ہوا، ملک میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھا جائے۔ علما نے سعد رضوی سے مظاہرین کے نام ویڈیو پیغام جاری کرنے کی بھی درخواست کی۔
    قبل ازیں حکومت کی طرف سے دعوی کیا گیا تھا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری مذاکرات کے ابتدائی دو دور کی ناکامی کے بعد کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے کارکنوں سے مذاکرات کا تیسرا دور19 اپریل کی رات کو ہو گا۔
    حکومت پنجاب اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے درمیان بات چیت کا پہلا دور گزشتہ روز ہوا تھا جو بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا جبکہ دوسرا راؤنڈ آج منعقد ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کچھ دیر پہلے اختتام پذیر ہوا جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر قانون راجہ بشارت نے حکومت کی نمائندگی کی۔ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کا تیسرا دور رات کو 10 بجے ہو گا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے۔
    تحریک لبیک نے حکومت کے سامنے چار شرائط رکھی ہیں جس میں کہا گیا کہ فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کے بعد فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔انہوں نے مزید مطالبات کیے کہ پارٹی کے امیر سعد رضوی کو رہا کیا جائے، پارٹی پر پابندی ختم کی جائے اور گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف درج ایف آئی آر بھی ختم کی جائیں۔
    اتوار کو پنجاب پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شرپسند عناصر نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے ڈی ایس پی کو اغوا کر لیا جس کے بعد انہوں نے اپنے دفاع میں کارروائی کی۔ان کا کہنا تھا کہ علی الصبح شرپسند عناصر نے نوان کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جہاں رینجرز اور پولیس الکار اندر پھنس کر رہ گئے اور ٹی ایل کے صدر دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی ایس پی نوان کوٹ کو اغوا کر کے اپنے مرکز لے گئے۔
    دوسری جانب پولیس نے ڈی ایس پی کے اغوا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے اور پولیس اسٹیشن پر پیٹرول اور ایسڈ بم پھینکنے کے الزام میں ٹی ایل پی کے 23 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر میں شکایت گزار محمد وقاص نے کہا کہ وہ نوان کوٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے جب کالعدم ٹی ایل پی کے حامی بڑی تعداد میں پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ان کا کہنا تھا کہ ان افراد نے پولیس اسٹیشن کے دروازے کو آگ لگا دی اور اسے اندر گرا دیا، انہوں نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں پتھراؤ شروع کردیا اور پھر پیٹرول اور ایسڈ بم پھینکے، اسلحے اور ڈنڈوں سے لیس 250 سے 300 ٹی ایل پی کارکن پولیس اسٹیشن میں داخل ہو گئے اور اندر موجود موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا شروع کردیا جبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
    ایف آئی آر کے مطابق جب ڈی ایس پی نے کارکنان سے بات کرنے کی کوشش کی تو ان کی بات سننے کے بجائے مظاہرین نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، انہوں نے ڈی ایس پی اور دیگر ملازمین کو یرغمال بنا لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 365(اغوا)، 324(اقدام قتل)، 353(سرکاری ملازم پر تشدد)، 452، 427، 186، 147، 148، 149، 436، 291، 379 اور 109 کے تحت درج کی گئی ہے۔
    ادھر خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ داخلہ نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے محکمہ پولیس، سی ٹی ڈی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میں پشاور اور چارسدہ میں ٹی ایل پی کے دفاتر اور پارٹی سے منسلک ایک مدرسہ سیل کردیا گیا ہے۔
    خیال رہے کہ 18 اپریل کی صبح کو پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے لاہور کے یتیم خانہ چوک پر پُرتشدد مظاہرے کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو ‘بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا’ اور ساتھ ہی 4 دیگر عہدیداروں کو بھی یرغمال بنا لیا۔لاہور کے سی سی پی او کے ترجمان رانا عارف نے بتایا تھا کہ کالعم تنظیم کے مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پیٹرول بم سے حملے بھی کیے تھے۔
    یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں ٹی ایل پی کا احتجاج 12 اپریل سے جاری تھا۔احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدیدجھڑپوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 15 پولیس اہلکاروں سمیت سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔بعدازاں پولیس کی جانب سے صبح میں شروع کیے گئے آپریشن کو روک دیا گیا تھا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت جبکہ کراچی میں ریڈ الرٹ کردیا گیا تھا۔
    جس کے بعد گزشتہ شب لاہور میں پیش آنے والی صورتحال پر مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں تنظیمات اہلسنت کا ایک خصوصی اجلاس ہوا تھا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج 19 اپریل کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کی حمایت جمیعت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی نے بھی کی تھی۔جس کے بعد علی الصبح شیخ رشید نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ ٹی ایل پی نے اغوا کیے گئے پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے اور خود مسجد رحمتہ اللعالمین میں چلے گئے ہیں جبکہ پولیس بھی پیچھے ہٹ چکی ہے۔
    ٹی ایل پی نے فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں پر رواں سال فروری میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور فرانسیسی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کے ساتھ احتجاج کیا تھا۔حکومت نے 16 نومبر کو ٹی ایل پی کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا تھا کہ اس معاملے کا فیصلہ کرنے کے لیے پارلیمان کو شامل کیا جائے گا اور جب 16 فروری کی ڈیڈ لائن آئی تو حکومت نے سمجھوتے پر عملدرآمد کے لیے مزید وقت مانگا۔جس پر ٹی ایل پی نے مزید ڈھائی ماہ یعنی 20 اپریل تک اپنے احتجاج کو مؤخر کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔اس حوالے سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اتوار کے روز سعد رضوی، مرحوم خادم حسین رضوی کے بیٹے ہیں، نے ایک ویڈیو پیغام میں ٹی ایل پی کارکنان کو کہا تھا کہ اگر حکومت ڈیڈ لائن تک مطالبات پورے کرنے میں ناکام رہتی ہے تو احتجاج کے لیے تیار رہیں، جس کے باعث حکومت نے انہیں 12 اپریل کو گرفتار کرلیا تھا۔
    ٹی ایل پی سربراہ کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے شروع ہوگئے تھے جنہوں نے بعض مقامات پر پر تشدد صورتحال اختیار کرلی تھی۔جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے اور سڑکوں کی بندش کے باعث لاکھوں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
    بعدازاں حکومت پاکستان کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے اعلان کیا گیا تھا، اس دوران ملک کے مختلف احتجاجی مقامات کو کلیئر کروالیا گیا تھا تاہم لاہور کے یتیم خانہ چوک پر مظاہرین موجود تھے جہاں اتوار کی صبح سے حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔
    یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے 15 اپریل کو تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا بعدازاں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جماعت کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.