تازہ تر ین

یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے،میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔ شہباز شریف کا میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی ان کی خواہش کا عکاس ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ذی ہوش شخص پرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر سکتا۔کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain