تازہ تر ین

روپیہ مزید مستحکم ہوگیا، ڈالر کی قدر میں 1 روپے سے زائد کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) نئے وزیر خزانہ کی جانب سے روپیہ کی قدر میں ریکوری کی گنجائش کے بیان اور سعودی پرنس کے مجوزہ دورے کے موقع پر پاکستان کے ریفائنری سیکٹر سرمایہ کاری کی بازگشت سے تیسرے دن بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ڈالر کے انٹربینک ریٹ 233 روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ بھی گھٹ کر 233روپے کی سطح پر آگئے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر گھٹ کر 231.79روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں درآمدی ضروریات کے لیے ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی قدر 1.78روپے کی کمی سے 232.12روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے کی کمی سے 233روپے کی سطح پر بند ہوئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain