تازہ تر ین

دن میں 170 ارب کے ٹیکس، رات میں پٹرول سے شب خون، عوام باہر نکلیں: فواد

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے منی بجٹ اور پٹرول کی قیمت بڑھنے پر عوام کو باہر نکلنے کا مشورہ دے دیا۔
منی بجٹ پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ دن میں 170ارب کے ٹیکس لگائے اور رات میں پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر شب خون مارا گیا، مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، جب تک پاکستان کے لوگ نہیں نکلیں گے یہ ظلم ہوتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کون سے بچے پاکستان میں ہیں جس کی وہ فکر کرے، حکومت کی ساری توجہ اس پر ہے کہ کس طرح عمران خان کو جیل بھیجنا ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا گیا، اگر ہم احتجاج نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہےکہ جو ہورہا ہے ہم اسی کے لائق ہیں، یہ سب کچھ ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے اس کے خلاف نکلنا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain