تازہ تر ین

سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 21.28 ارب روپے مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبے منظور

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 21.28 ارب روپے مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
ملتان میں 6 ارب 18 کروڑ روپے کی لاگت سے ویدر سرویلنس ریڈار کی تنصیب کی منظوری دے دی گئی جبکہ 4 ارب 25 کروڑ روپے کی لاگت سے ناگ تا گچک سڑک تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اسکردو میں 500 کنال پر 250 بستروں پر مشتمل ٹرسٹیری کیئر ڈویژنل ہسپتال بنانے کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، منصوبے سے بلتستان ریجن کے تمام اضلاع کے مریضوں کو سہولیات مل سکیں گی۔
علاوہ ازیں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ایکسی لینس ہب منصوبے کیلئے 11 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain