تازہ تر ین

عمران کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم اور سزا کے مستحق ہیں: مریم نواز

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کے نشے میں اپنی کرسیوں پر فرعون وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہوں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللہ تعالیٰ کی قدرت کہ اس کے خلاف سازش کرنے والے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو entertain کرنے کی خاطر یا ان کے مالی مفادات کی خاطر ہو رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا، عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں، ریاست انصاف کی منتظر ہے!۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain