تازہ تر ین

عمران خان کا دور سنہری،موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑ رہی ہے، قاسم سوری

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا دور ملک کا سنہری دور تھا، موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑ رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں 6.2 فیصد پر معیشت گروتھ کر رہی تھی، ہمارے دور میں کھانے، پینے کی اشیا سستی تھیں، آج ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے۔
قاسم سوری نے کہا کہ تحریک انصاف دور میں ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی، حکمران اربوں روپے بیرون ملک دوروں پر خرچ کر رہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کے اندر نئے سوئمنگ پول بنائے جا رہے ہیں، غریب آٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور آج کی حکومت میں زمین و آسمان کا فرق ہے، نواز شریف 50 روپے کا اشٹام پیپر دے کر لندن بھاگ گیا۔
قاسم سوری نے کہا کہ ن لیگ کے سینئر نائب صوبائی صدر دودا شاہوانی خان پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، ہزاروں لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، عمران خان نجات دہندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف ڈیڑھ سو جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔
قاسم سوری نے کہا کہ ہم سب کوساتھ لے کر چل رہے ہیں، بلوچستان کو ترقی کی راہ پر پی ٹی آئی نے گامزن کیا، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہو گا، کوشش ہے پورے ملک میں الیکشن ہوں لیکن پی ڈی ایم نہیں چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ عوام آج مہنگائی کے باعث سڑکوں پر ہے، گیس، بجلی اور تمام چیزیں مہنگی ہو چکی ہیں، عمران خان کا دور ملک کا سنہری دور تھا، موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑ رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اکثر رہنما چور ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain