تازہ تر ین

2023 میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، اشیائے خورونوش 100 فیصد مہنگی

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سال 2023 میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، اشیائے خورونوش 100 فیصد مہنگی ہو گئیں۔
ایک سال میں فی کلو آلو 40 روپے سے 70، زندہ مرغی 210 روپے اضافے سے 500 روپے سے زائد جب کہ فی کلو آم کی قیمت 110 سے 190 روپے تک پہنچ گئی۔
گزشتہ برس چینی 95 روپے کلو تھی جو اب 125 روپے کلو ہوگئی ہے، اس کے علاوہ آٹے کا تھیلا 1400 روپے سے تجاوز کرکے اب 2300 روپے میں میسر ہے۔
برانڈ کا گھی پچھلے سال فی کلو 370 روپے کا تھا جو اس سال 500 روپے سے زائد میں فروخت ہوا جبکہ ایک سال میں 10 روپے مہنگی ہو کر روٹی 25 روپے پر جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب اقتصادی سروے کے مطابق سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی گروتھ 0.3 فیصد تک ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ رواں جولائی سے مارچ مہنگائی کی شرح میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain