تازہ تر ین

ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ : پاکستان نے ایک گولڈ ، 2 برانزمیڈل جیت لیے

دبئی : پاکستان نے ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2024 کے مقابلوں میں ایک گولڈ اور دو برانز میڈل حاصل کرلیے۔

ابوظہبی میں ہونے والی ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کی 5 رکنی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔

انڈر 18 کے ڈو کلاسک ایونٹ میں محمد یوسف علی اور عمر یاسین نے فائنل میں قازقستان کو شکست دے کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

اس کے علاوہ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ڈو شو اور ڈو کلاسک کی سینیئر ویمنز کیٹیگری میں پاکستان کے لیے 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے پہلی بار ایشین انڈر 18 جوجٹسو کا ٹائٹل جیتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain