تازہ تر ین

شکیب الحسن کا سیلفی لینے والے مداح پر تشدد، فون بھی چھینے کی کوشش

بنگلہ دیش کے آل راؤ نڈر شکیب الحسن میچ سے قبل مداح کی فیلفی لینے کی کوشش پر آپےسے باہر ہو گئے مداح پر جسمانی طور پر تشدد کرنے کی کوشش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل جس میں بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن نے سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے ایک مداح پر تشدد کرتے نظر آئے۔

واقعہ ڈھاکہ پریمیئر لیگ 2024 میں شیخ جمال دھنمنڈی کلب اور پرائم بینک کرکٹ کلب کے درمیان میچ سے قبل پیش آیا۔ ٹاس سے قبل شکیب الحسن ہیڈ کوچ شیخ صلاح الدین کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھے کہ ایک نوجوان آگے بڑھ کر شکیب الحسن کے ساتھ سیلفی لینے پہنچا جیسے ہی فین نے تصویر لینی چاہی تو شکیب الحسن نے انہیں گردن سے دبوچ کر پیچھے دھکیل دیا پھر ان کو تھپڑ بھی مارنے اور فون چھینے کی بھی کوشش کی ۔

اپنے فیورٹ کھلاڑی کے اس انداز پر نوجوان ہواس باختہ ہو گیا اور واپس اپنی نست کی جانب چل دیا ۔

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کے اس انداز پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ نظر آئے اور لفظوں کے نشتر بھی خوب چلائے۔

میچ سے پہلے پیش آنے والا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا، وائرل ویڈیو پرکمنٹس میں کہا جا رہا ہے کہ شکیب الحسن نے مبینہ طور پر مداح کو اس کی اس حرکت پر جسمانی طور پر تشدد کرنے کی کوشش کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain