Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ
    • ایران کا معاہدے کی پاسداری کا دعویٰ، امریکا پر خلاف ورزی کا الزام
    • کیوبا میں ایک ہفتے میں دوسری ملک گیر بجلی بندش
    • قتل کی کوشش پر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
    • حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔
    • وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
    • مشرقی تہران صوبے میں دھماکے کی اطلاع
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

    By Khabrain Newsنومبر 4, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت  ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکلا عدالت میں پیش  ہوئے۔

    عمران خان کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے کی سماعت کے دوران  بشریٰ  بی بی کمرہ عدالت میں  پہنچیں۔ وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سختی سے حکم دے تب بانی پی ٹی آئی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

    دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں  کے کیس میں بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی،فرح، شہزاد اکبر سمیت 5 ملزمان ہیں۔ صرف 2  ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں  ہیں،  باقی کی نہیں۔ الزام آگیا کہ ملزمان نے فراڈ کیا اور جعلی رسیدیں دیں۔

    جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ڈیڑھ سال تک آپ نے کیا تفتیش کی ہے، وہ بھی پیش کریں۔ آپ کا الزام ہے کہ رسید جعلی ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ صفحہ مثل میں لکھا ہے کہ رسید الیکشن کمیشن میں  پیش کی۔ جج نے پوچھا کہ کیا آپ الیکشن کمیشن گئے، انہوں نے کیا کہا، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ رسید توشہ خانہ میں پیش کی گئی۔

    جج نے پراسیکیوٹر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کیا تفتیش کی؟ اگر قانون پر چلوں تو آپ کون ہوتے ہیں مقدمہ درج کرنے والے؟۔ جعلی رسید کہاں پر پیش کی کوئی تو ثبوت دیں۔

    وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی بات کریں تو انہوں نے 3 سال کی سزا دی لیکن اس رسید کا ذکر نہیں کیا۔ جج نے ریمارکس دیے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو کہیں کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو پیش نہ کیا تو آپ کو ادھر کھڑا ہونا پڑے گا۔

    وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جانا کیونکہ وڈیو لنک خراب ہے۔ بشریٰ بی بی آج موجود ہیں، ان کی حد تک آپ فیصلہ کر دیں۔

    بعد ازاں عدالت نے وکیل اور پراسیکیوٹر کے دلائل اور کیس کے تفتیشی افسر کا بیان سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 18 نومبر کو سنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف سال 2023 میں مقدمات درج کیے گئے تھے ۔ یہ مقدمات تھانہ کوہسار،رمنا،ترنول،کراچی کمپنی اور سیکرٹریٹ تھانوں میں درج ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔

      وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.