تازہ تر ین

پاکستان میں ذوالقعد کا چاند کب نظر آئے گا ، سپارکو کی پیش گوئی سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان میں ذوالقعد کا چاند اآج نظر آنے کا قوی امکان ہے ، جس کے تحت یکم ذوالقعد 1447 ہجری اتوار، 19 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان کے قومی خلائی ادارے ‘سپارکو’ ( نے ماہِ ذوالقعد 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

فلکیاتی حسابات نے بتایا کہ پاکستان میں ذوالقعد کا چاند 18 اپریل کی شام ملک بھر میں نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

سپارکو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے چاند کی پیدائش 17 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 52 منٹ پر ہو چکی ہے۔

18 اپریل کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو اس کی واضح رویت کے لیے انتہائی موزوں ہے۔

ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق تقریباً 81 منٹ رہنے کی توقع ہے، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ ان تمام شواہد کی روشنی میں پاکستان میں یکم ذوالقعد 1447 ہجری اتوار، 19 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔

تاہم، ادارے نے واضح کیا ہے کہ نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain