تازہ تر ین

انگلینڈ میں کمسن بچی پالتو کتوں کے حملے میں دم توڑ گئی

(ویب ڈیسک) ریڈکار کے علاقے ڈورمانسٹاؤن میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا، جہاں تین ماہ کی معصوم بچی میگی مے کو پالتو کتوں نے حملہ کرکے موت کی نیند سلادیا۔

 

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ المناک واقعہ 9 اپریل کو رونما ہوا، جب دو کتوں نے اچانک اس کمرے میں گھس کر بچی پر حملہ کر دیا جہاں وہ موجود تھی۔ معصوم بچی میگی مے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

 

پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کی موت سر پر آنے والی شدید چوٹوں (Head Injury) کی وجہ سے ہوئی۔

 

پڑوسیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ کتے (Pocket Bully) نسل کے تھے، جو کہ ممنوعہ ‘ایکس ایل بُلی’ کی ایک چھوٹی قسم ہے۔ تاہم، پولیس نے ابھی تک نسل کی تصدیق نہیں کی لیکن یہ واضح کیا ہے کہ یہ کتے پالنا غیر قانونی نہیں تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ایک سفید اور سلیٹی رنگ کے کتے کو موقع پر گولی مار دی، جبکہ دوسرے کتے کو بعد ازاں مار دیا گیا۔

 

عدالت کو بتایا گیا کہ 9 اپریل 2026 کو دوپہر ایمبولینس سروس نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک بچی پر کتے نے حملہ کر دیا ہے اور اس کا سانس بند ہو گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain