تازہ تر ین

انڈونیشیا میں 300 سے زائد غیر ملکی گرفتار

جکارتا: انڈونیشیا کی پولیس نے دارالحکومت جکارتا میں آن لائن جوئے کے ایک مبینہ بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 300 سے زائد غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشین اخبار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہفتے کے روز مغربی جکارتا میں واقع ایک کاروباری عمارت پر چھاپہ مار کر 321 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار شدگان میں سب سے بڑی تعداد ویتنامی شہریوں کی ہے، جن کی تعداد 228 بتائی جا رہی ہے۔

انڈونیشیا کے نیشنل کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کرائمز نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان میں ویتنامی شہریوں کے علاوہ 57 چینی، 13 میانمار (برما) اور 11 لاؤس کے شہری بھی شامل ہیں، جبکہ کچھ دیگر ممالک کے باشندے بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ غیر قانونی آن لائن جوا گھر گزشتہ تقریباً دو ماہ سے اس علاقے میں سرگرم تھا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں الیکٹرانک آلات اور ڈیجیٹل آپریٹنگ سسٹمز قبضے میں لے لیے ہیں۔ تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ ان آلات کو سرورز چلانے اور سرحد پار جوئے کی مالیاتی لین دین (ٹرانزیکشنز) کو منظم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

حکام کے مطابق، گرفتار ملزمان کے خلاف جوئے کے علاوہ دیگر سنگین جرائم کے تحت بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کی لبنان پر بمباری، مزید شہادتیں

واضح رہے کہ انڈونیشیائی حکام نے حالیہ برسوں میں آن لائن جوئے اور سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف اپنی مہم انتہائی تیز کر دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain