ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی تفصیلات پر سامنے آنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کی اس وقت تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ مرحلے پر مذاکرات کا بنیادی محور لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ہے۔

 

اسماعیل بقائی نے میڈیا میں افزودہ یورینیم اور دیگر جوہری معاملات سے متعلق گردش کرنے والے دعوؤں کو جھوٹا اور بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی اصل تفصیلات متعلقہ حکام اور مذاکراتی ٹیم کے ترجمان ہی فراہم کریں گے۔