لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر کا تنازع اس وقت سوشل میڈیا پر دونوں ملکوں کے کرکٹرز کے درمیان زیر بحث ہے۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور انڈیا کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کے درمیان کشمیر کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ یہ وہ علاقہ ہے جس پر دونوں ممالک اپنا دعویٰ کرتے ہیں۔کشمیر میں شدید جھڑپیں کم از کم 20 افراد ہلاک،اس کے جواب میں گوتم نے لکھا کہ آفریدی الفاظ کے چناو¿ میں ذہنی طور پر پسماندہ ہیں۔خیال رہے کہ یہ خطہ دونوں ملکوں کے درمیان 70 سال سے حل طلب تنازع ہے۔سوشل میڈیا پر یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب شاہد آفریدی نے انڈین حکومت کو غاصب قرار دیا اور اقوامِ متحدہ سے اپیل کی کہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں مداخلت کرے جہاں گذشتہ ہفتے کے اختتام پر حالیہ برسوں کا بدترین تشدد ہوا۔انھوں نے لکھا ’انڈین مقبوضہ کشمیر میں انتہائی خراب اور پرشیان کن صورتحال ہے۔ حق خود ارادیت اور خود مختاری کا مطالبہ کرنے والے معصوم لوگوں کو غاصب حکومت کی جانب سے مارا جا رہا ہے۔ حیرت ہے کہ اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے کہا ہیں؟ وہ اس خون ریزی کو روکنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے؟‘اتوار کو سری نگر میں انڈین سکیورٹی فورسز اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی میں تین انڈین فوجی اور 13 عسکریت پسند افراد ہلاک ہوئے۔ ان ہلاکتوں کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں چار شہری بھی مارے گئے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔
مسئلہ کشمیر پر آفریدی اور گوتم میں لفظی جنگ

