گولڈ کوسٹ (این این آ ئی) آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی کے مقابلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین گروپ میچ دو، دو گول سے برابر ہو گیا۔پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر اور علی مبشر نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ انگلینڈ کی جانب سے مارک گلیگ ہورن اور سیم وارڈ نے گول سکور کیے۔ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کا تیسرا میچ تھا اور تینوں میچ ڈرا کرنے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کافی کم ہو گئے ہیں۔اس میچ میں دونوں ٹیموں نے قدرے محتاط انداز میں شروعات کیں اور پہلے دو کوارٹرز میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا اور دونوں ٹیموں نے زیادہ جارحانہ انداز نہیں اپنایا۔تیسرا کوارٹر شروع ہوتے ہیں کھیل میں واضح تیزی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر نے فیلڈ گول سکور کر کے پاکستان کو سبقت دلا دی۔لیکن تین منٹ بعد انگلینڈ کی جانب سے گلیگ ہورن نے پینالٹی کارنر پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دئیے اور مقابلہ ایک سمت سے دوسری سمت تک شروع ہو گیا۔آخری کوارٹر کے آغاز پر پاکستان نے گول سکور کرنے کا سنہرا موقع ضائع کر دیا اور پاکستان کو اس کا خمیازہ فوراً بھگتنا پڑا جب اگلے ہی منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سیم وارڈ نے پینالٹی کارنر پر اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کر دیا۔اس موقع پر پاکستان نے ایک بار پھر اپنی ثابت قدمی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کے گول پر حملے جاری رکھے اور میچ ختم ہونے سے تین منٹ قبل امپائر ریویو کا مطالبہ کیا جس کی مدد سے انہیںپینالٹی کارنر ملا اور علی مبشر نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔آخری لمحات میں انگلینڈ کی ٹیم نے گول کر دیا لیکن امپائر نے ان کی اپیل مسترد کر دی۔پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ 11 اپریل کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ویلز کے خلاف 1-1 جبکہ انڈیا کے خلاف 2-2 سے میچ ڈرا کیے تھے۔
بریکنگ نیوز
- کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
- پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
- اسرائیلی حملوں سے لبنان کے تاریخی رومن کھنڈرات کو نقصان
- پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فگئیی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار روپے کے قریب پہنچ
- اٹلی میں شدید گرمی سے ٹریفک سگنلز بھی پگھل گئے
- اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جھلم کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بند رہے گی
- گھانا کے ایک جادوگر کا دعویٰ: کیپ ورڈے ارجنٹینا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا
- بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم
- آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا
- بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا
- سیمی زین کا تاریخی اعزاز، WWE کے پہلے مسلمان چیمپئن بن گئے
- کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
- سے منافع کی امید، رقم تین گنا ہونے کے یقین پر گیمر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم بھی داؤ پر لگا دی GTA 6
- پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
- تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
- پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
- اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
- معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
- جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
