تازہ تر ین

رمضان المبارک کے دوران کوکا کولا نے شراب ملا مشروب متعارف کروایا ، ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا

ٹوکیو (ویب ڈیسک ) کوکا کولا نے جاپان میں اپنا پہلا الکوحلک مشروب متعارف کروا دیا ہے۔ لیموں کے ذائقے والے اس مشروب کا نام الکوپوپ ہے۔کوکا کولا نے جو کہ امریکی کمپنی ہے، پیر کو تین لیمن ڈرنکس کی فروخت شروع کی۔125 سالہ تاریخ میں کوکا کولا پہلی بار شراب بنائے گیاس مشروب کا مقصد نوجوانوں خصوصاً خواتین صارفین کی توجہ حاصل کرنا ہے۔کوکا کولا نے اپنے ان تینوں مشروبات کو اپنی 125 سالہ تاریخ میں انوکھاقرار دیا ہے جن میں الکوحل کا تناسب تین سے آٹھ فیصد تک ہے۔اپنی کمپنی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مشروبات کی تیاری میں بہت خیال رکھا ہے۔ تاہم یہ انھیں ملک کے معروف ڈرنک ’چو ہی‘ ڈرنک کی مانند ہے جس میں مقامی طور پر پسند کیے جانے والے انداز اور مختلف پھلوں کے ذائقے کو شامل کیا گیا ہے۔جاپان میں چکوترے یا لیموں کے کھٹاس بھرے ذائقے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں اور اب لیموں وہ ذائقہ ہے جسے کوکا کولا نے اپنے مشروب میں متعارف کروایا ہے۔یکن یہ مشروبات متنازع تھیں کیونکہ کہا جاتا تھا کہ اس سے نوجوانوں کو سافٹ ڈرنک کی صورت میں الکوحل کے زیادہ استعمال کی ترغیب ملتی ہے۔جاپان کی مشروبات بنانے والی بڑی کمپنیاں کیرن، سنٹوری اور آساہی مختلف ڈرنکس بناتی ہیں اور وہ مسلسل نئے نئے ذائقے متعارف کروانے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں۔جیسے جیسے نوجوان نسل صحت کے بارے میں فکرمند ہوتی جا رہی ہے کوکا کولا فزی ڈرنکس سے پانی اور چائے کی جانب بھی بڑھ رہی ہے۔واضح رہے کہ ایلکوپوپ سے مراد عام طور پر میٹھی لیکن الکوحل ڈرنک لی جاتی ہے۔ 90 کی دہائی میں ہوچ، ریف، سمرنوف آئس اور بکارڈی بریزر بہت مشہور ہوئی تھیں۔تاہم ان ڈرنکس کے بارے میں تنازع یہ تھا کہ ان ڈرنکس کی وجہ سے نوجوان نسل میں شراب نوشی میں اضافہ ہو رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain