Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سہاگ رات میاں بیوی کا شرمناک معاہدہ،عملدرآمد کے وقت ایک قتل جبکہ دوسرے کے ساتھ ایسا خوفناک اقدام کہ سب کو جھٹکا لگ گیا

    By Daily Khabrainاگست 7, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن(ویب ڈیسک) حقیقی زندگی میں رونما ہونے والے بعض واقعات ایسے لرزہ خیز ہوتے ہیں کہ شاید دنیا کی ڈراﺅنی ترین فلمیں بھی ان خوفناک واقعات جیسی ڈراﺅنی نہیں ہو سکتیں۔ امریکا میں دو سال قبل پیش آنے والا ایک واقعہ ایک ایسی ہی مثال ہے، جسے جرائم کی تاریخ کے بھیانک ترین واقعات میں بھی شمار کیا جا سکتا ہے۔یہ دسمبر 2014 کی بات ہے کہ جب ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے جوڑے جیسن اور کیلی نے شادی کی۔ ان دونوں نے اپنی شادی کی پہلی رات ایک ایسا معاہدہ کیا کہ جس کا تصویر شایدہی کسی نئے نویلے جوڑے کے وہم و گمان میں بھی گزرا ہو۔انہوں نے وعدہ کیا کہ ان دونوں میں سے جو بھی بے وفائی کا مرتکب ہوا اس کے محبوب یا محبوبہ کو قتل کر دیا جائے گا۔دو سال تو خیریت سے گزرے مگر پھر کیلی کو کرس نامی ایک بزنس مین سے محبت ہو گئی۔ چند ماہ بعد جیسن کو ان کے تعلق کا علم ہو گیا اور ایک روز رات کا کھانا کھاتے ہوئے جیسن نے اس موضوع پر بات کی۔ کیلی نے تسلیم کر لیا کہ وہ کرس کے ساتھ خفیہ تعلق استوار کئے ہوئے ہے، اور پھر جیسن نے شادی کی رات کیا گیا معاہدہ اسے یاد دلایا۔ کیلی کا جواب تھا ”ٹھیک ہے، میں معاہدے پر عمل کے لئے تیار ہوں۔“اگلے دن کیلی نے کرس سے کہا کہ جیسن شہر سے باہر گیا ہوا ہے لہٰذا وہ اسے گھر پر ملنے آ جائے۔ جب کرس آیا تو جیسن اس کا منتظر تھا۔ اس نے سر میں گولی مار کر کرس کو قتل کر دیا، لیکن یہ کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی۔ ابھی کچھ ایسا باقی تھا جو شاید اس قتل سے بھی بڑھ کر رونگٹے کھڑے کر دینے والا ہے۔جیسن اور کیلی نے کرس کی لاش کے ٹکڑے کئے اور کچھ گوشت فریج میں رکھنے کے بعد باقی اعضاءکو پلاسٹک کے بیگز میں بند کر کے قریبی جنگل میں پھینک آئے، لیکن ابھی کچھ اس سے بھی بڑھ کر بھیانک ہونے والا تھا۔چند دن بعد انہوں نے اپنے ہمسایوں کو دعوت پر بلایا اور کرس کا گوشت باربی کیو کر کے انہیں کھلایا۔ ایک سال بعد ان بدقسمت ہمسایوں کو اس دعوت کے متعلق کچھ ایسا معلوم ہونے والا تھا جو زندگی بھر ڈراﺅنا خواب بن کر ان کا تعاقب کرتارہے گا۔ہوا کچھ یوں کہ کرس کے قتل کے چند ماہ بعد کیلی کو اس کی یاد ستانے لگی۔ وہ اپنے محبوب کے قاتل، یعنی اپنے شوہر جیسن سے نفرت کرنے لگی۔یہ نفرت ایسی شدید ہوئی کہ ایک رات موقع پا کر اس نے جیسن کو قتل کر دیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ نشے کی زیادتی کے باعث اس کے شوہر کی موت ہو گئی تھی۔ جب پوسٹمارٹم کیا گیا تو معلوم ہوا کہ جیسن نشے کی زیادتی سے بے ہوش ضرور ہوا تھا لیکن اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی تھی۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے کیلی کو حراست میں لے لیا اور اس سے تفتیش شروع کر دی۔ بالآخر اس کی ہمت جواب دے گئی اور اس نے سارا کچھ پولیس کے سامنے کھول کر رکھ دیا۔کیلی پر مقدمہ چلایا گیا اور اسے 65 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ وہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہی ہے لیکن اس کے ہمسائے، جنہیں اس نے دعوت پر بلایا تھا، اس دعوت کے ہولناک انکشافات سامنے آنے پر نیم پاگل ہو کر رہ گئے ہیں۔ صرف وہی نہیں بلکہ کیلی کو جاننے والا ہر شخص ایک عجیب قسم کی دہشت میں مبتلاءہے۔ لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ اس نے ایک، دو نہیں بلکہ نو مردوں کو قتل کیا ہے۔ نجانے وحشت کی اس داستان کے کتنے باب ابھی پوشیدہ ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق

      برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار

      ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.