Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ” دوبارہ انتخابات : چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ “ الیکشن کمیشن کے باہر متحدہ اپوزیشن کا مظاہرہ

    By Daily Khabrainاگست 9, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اورمتحدہ مجلس عمل سمیت ہم خیال اپوزیشن جماعتوں نے مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے دوران چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ”جعلی الیکشن نا منظور کے نعرے لگائے “۔ بدھ کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں ہم خیال جماعتوں کے کئی رہنما شریک ہوئے جن میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق، مشاہد اللہ خان، نہال ہاشمی، مشاہد حسین سید، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ فرحت اللہ بابر، پشتون خوا ملی عوامی کے سربراہ محمود اچکزئی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن مولانا عبدالغفور حیدری ¾عوامی نیشنل پارٹی کے زاہد خان ¾ افراسیاب خٹک ¾ متحدہ مجلس عمل کے شاہ محمد اویس نورانی ¾سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی ¾ لیگی رہنما مریم اور نگزیب ¾ عظمیٰ بخاری ¾ نجمہ حمید اور طاہرہ اورنگزیب سمیت دیگر موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو احتجاج کی قیادت کرنا تھی جو موسم کی خرابی کے باعث اسلام آبادنہیں پہنچ سکے۔ متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق نے بھی شرکت نہیں کی۔ ان کی جگہ صاحبزادہ طارق اللہ نے جماعت کی نمائندگی کی۔ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے شاہراہ دستور بند اور دفتر کے اطراف خاردار تاریں لگا دی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق تقریباً 500 سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دےئے اور ریڈ زون جانے والے راستوں کو بھی بند کیا گیا۔ تاہم احتجاج کرنے والے مظاہرین تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ¾مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ’ انتخابات نامنظور‘ ’الیکشن کمیشن نامنظور‘ کے نعرے لگائے اور دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفرالحق نے کہا کہ یہ الیکشن ناقابل قبول ہے ¾اگر الیکشن کے نتائج اسی طرح لائے گئے تو یہ قوم اور ملک کا نقصان ہوگا، اس سے پوری قوم متاثر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ عوام اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں ¾ہم اس کے خلاف یکجان ہیں اور ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، ہماری اس معاملے میں کوئی دو رائے نہیں، ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، جنہوں نے ووٹ کو عزت نہیں دی انہوں نے قوم کا نقصان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جن کو کامیاب قرار دیا گیا وہ غلط ہے لہٰذا ہم ان انتخابات کو مسترد کرتے ہیں اور ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔لیگی رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کےلئے میدان میں نکل آئے ہیں، اب جلسے جلوس ریلیاں ہوں گی۔احسن اقبال نے کہاکہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک تاریخ ساز اجتماع ہے، آج الیکشن کمیشن کے سامنے تمام جماعتیں احتجاج کررہی ہیں، جمہوریت کے پروانوں کا گلدستہ آج یہاں اکٹھا ہے۔انہوںنے کہاکہ 25 جولائی کو عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، ہم مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ووٹ کی عزت کی جدوجہد کو کامیابی تک جاری رکھیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پارلیمان میں حلف لینے پر آمادہ کریں گے، ہم پارلیمنٹ میں جائیں گے اور سیاسی جماعتوں کو متحد کریں گے۔ سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ2018 کے انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس انتخابات کو مسترد کرتی ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ لوگوں سے کیے گئے وعدے 100 دنوں میں پورے کریں، ملکی مسائل کو درست کریں جبکہ ہم ہر مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ سسٹم کیلئے خطرہ نہیں بننا چاہتے، عمران خان کو حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا ہم جمہوریت کو بچانے کیلئے سولی پر چڑھے، ہماری کوشش ہے پارلیمنٹ میں جائیں، آج پھر ہم جمہوریت بچانے کیلئے سڑکوں پر ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہاکہ انتخابات سے قبل ہی مختلف سیاسی جماعتیں تحفظات کا اظہار کر رہی تھیں تاہم 25 جولائی کو انتخابات میں جس طرح کی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی جس کے بعد ہم خیال جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جائےگا۔الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ہونے والے مظاہرے کے آغاز پر سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی، عظمیٰ بخاری، نجمہ حمید اور طاہرہ اونگزیب سمیت دیگر رہنماو¿ں نے خطاب کیا۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان نے مینڈیٹ کی توہین کی ہے اور الیکشن کمیشن اور ادارے دھاندلی کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اجنبی لوگوں کو اقتدار میں لانے کےلئے 4 سال سے کوششیں کی گئیں اور منصوبے کے تحت عمران خان کو لایا گیا۔جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ عمران خان جو بھی وزیر اعلیٰ اور گورنر تعینات کریں گے وہ کسی کے اشارے پر کریں گے۔ایم ایم اے کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ جمہوریت پر شب خون برداشت نہیں کیا جا سکتا،جعلی وزیر اعظم کو اس باوقار منصب پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیں گے،نوازشریف کوپیغام دیناچاہتے ہیں ہم باہر آپکی کمی محسوس نہیں ہونے دینگے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن ناکام ہوچکا ہے،عوام اپنا حق چھیننے کا طریقہ جانتے ہیں ¾ہم جمہوریت کے لئے کارکنوں کی قربانی کو ضائع نہیں ہونے دیں گے،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے،عوام کے حق کے ساتھ مذاق نہیں چلے گا،جمہوریت پر شب خون برداشت نہیں کیا جا سکتا،ہمارے کارکنوں نے قانون کی عملداری ،آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے قربانیاں دیں،جعلی وزیر اعظم کو اس باوقار منصب پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے اسلاف نے ملک کی آزادی کے لئے قربانیاں دیں،ہم اس آزادی کا تحفظ کرینگے،پوری قوم متحد ہے اور وہ اپنا حق حاصل کرے گی،ہمیں اس ملک، اس کی طاقت، آزادی اور جمہوریت کو بچانا ہے،کل صوبائی دارالحکومتوں میں ٹکٹ ہولڈز،پارٹی کارکنوں کے مظاہرے ہونگے،نوازشریف کوپیغام دیناچاہتے ہیں ہم باہر آپکی کمی محسوس نہیں ہونے دینگے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.